<

40 سال کی عورت کو کالج اسٹوڈنٹ بنا دیا۔۔ مہوش حیات کا نیا ڈرامہ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے ! جلد سے جلد ڈائن بنانے کا مطالبہ کردیا

Viewers Question Mehwish Hayat as University Student

’’کاش مہوش حیات کو یونیورسٹی میں لیکچرار کا کردار دیا جاتا تو کہانی زیادہ حقیقت پسند لگتی۔‘‘

“ 40 برس کی عورت کو کالج کی طالبہ دکھا رہے ہیں وہ بھی ساڑھی میں۔ حد ہے“

“جلد سے جلد مہوش حیات کو ڈائن بنا دیں وہ اس پر سوٹ کرے گا“

’’مہوش حیات سینئر لگ رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ کالج کی طالبہ کا کردار نبھانے کے لیے عمر میں بڑی ہیں۔ یا اللہ! ان ڈائریکٹرز کو کیا ہوگیا ہے؟‘‘

’’مہوش کو یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ وہ اب کم عمر نہیں لگتیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، لیکن اس طرح کے جوان کرداروں کے لیے مناسب نہیں۔‘‘

’’مہوش حیات ایک زبردست فلمی سپر اسٹار ہیں، لیکن ڈرامہ میکرز نے انہیں بلاوجہ اس غیر مناسب نوجوان کردار میں ڈال کر ضائع کردیا۔‘‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت، مقبول اور منفرد اداکارہ مہوش حیات ایک طویل وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے 2016 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دِل لگی میں اپنی آخری شاندار پرفارمنس دی تھی، جس کے بعد وہ زیادہ تر فلموں اور دیگر پروجیکٹس میں مصروف رہیں۔ اب وہ جیو ٹی وی کے پرائم ٹائم ڈرامہ ’دایان‘ میں نظر آ رہی ہیں، جو کہ 7th Sky Entertainment کی پروڈکشن ہے اور اس کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں۔

ڈرامے میں مہوش حیات نیہال/میشا نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو ایک سخت گیر اور قدامت پسند ماحول میں پلنے والی یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔ اس کے والد ایک سخت مزاج، نشے کے عادی اور جاہل شخص ہیں جو اپنی بیوی اور بچوں پر ظلم کرتا ہے۔

لیکن ناظرین کو مہوش حیات کا یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ بننا کچھ خاص ہضم نہیں ہو رہا۔

جب سے ڈرامے کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش کے کردار کے انتخاب پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ مداح خوش تو ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ایک بار پھر ڈراموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں، مگر انہیں یہ اعتراض ہے کہ مہوش حیات کو طالبہ کے بجائے یونیورسٹی کی استاد کے طور پر دکھایا جاتا تو زیادہ حقیقت پسند لگتا۔

کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں مہوش کے کردار کے مکمل بدلاؤ (یعنی دایان بننے) کا انتظار ہے، کیونکہ شاید اس کے بعد کہانی مزید دلچسپ ہو جائے۔

Viewers Question Mehwish Hayat As University Student

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Viewers Question Mehwish Hayat As University Student and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Viewers Question Mehwish Hayat As University Student to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1342 Views   |   03 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 March 2025)

40 سال کی عورت کو کالج اسٹوڈنٹ بنا دیا۔۔ مہوش حیات کا نیا ڈرامہ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے ! جلد سے جلد ڈائن بنانے کا مطالبہ کردیا

40 سال کی عورت کو کالج اسٹوڈنٹ بنا دیا۔۔ مہوش حیات کا نیا ڈرامہ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے ! جلد سے جلد ڈائن بنانے کا مطالبہ کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 40 سال کی عورت کو کالج اسٹوڈنٹ بنا دیا۔۔ مہوش حیات کا نیا ڈرامہ دیکھ کر صارفین ہکا بکا رہ گئے ! جلد سے جلد ڈائن بنانے کا مطالبہ کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔