خواتین کی بڑی مشکل آسان! آج جانیں ہوٹلوں میں شیف کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے کچھ اہم ٹپس !

خواتین کھانے بنانے کے حوالے سے بہت زیادہ سوچ فکر کرتی ہیں کیونکہ اچھا کھانا بنانا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے مگر کچھ ایسی غلطیاں ہیں جو خواتین سے کھانا بنانے کے دوران ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ اچھا نہیں ہوتا، بہرحال آج کے-فوڈ آپ کے لئے لایا ہے چند آسان کچن ٹپس جو ماہر شیف بھی استعمال کرتے ہیں۔

٭ سبزی جلد بنانے کے لئے:

سبزی بناتے وقت جس وقت آپ اس میں پانی شامل کرتی ہیں تو کوشش کریں کہ پانی میں آدھا چمچ سرکہ مکس کر کے پھر ڈالیں تاکہ سبزی کا نہ تو رنگ خراب ہو اور نہ ہی ذائقہ اور یہ پکے بھی جلدی سے۔ تو اب سے ان ٹپس کو لازمی استعمال کریں اور ذائقہ بڑھانے کے ساتھ وقت بچائیں۔

٭ آئل بھونے بغیر پانی ڈالنا:

۰ آئل کو بھونے بغیر اکثر خواتین اس میں پانی بھی ڈال دیتی ہیں جبکہ یہ ایک غلط طریقہ ہے اس سے پانی اور آئل ایک دوسرے میں جذب نہیں ہو پاتے ۔ اس کے علاوہ ہلدی ڈالتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت زیادہ ہلدی نہ ڈالیں۔

٭ بنانے کا طریقہ:

کھانا بنانے کے لئے شیف سب سے پہلے پتیلی کو چولھے پر رکھ کر آنچ تیز کرلیں تاکہ پتیلی گرم ہوجائے۔ اس کے بعد آپ ایک چمچ مکھن اس میں ڈالیں اور چمچ کی مدد دے گھمائیں تاکہ یہ فوری ہی پگھل جائے۔ اب اس میں مذید کھانے کا آئل ڈالیں اور مصالحہ بھون لیں جیسے کہ آپ بناتی ہیں۔ جب دیکھتے ہیں کہ مصالحہ تیار ہونے لگا ہے تو اس میں ایک سے دو چمچ سویا ساس ڈال کر دم دے دیں۔ بیس منٹ بعد ڈھکن کھلتے ہی مکھن کی مہک کھانے کے ذائقے کو دوبالا کردے گی۔

٭ ناریل پاؤڈر:

ایسے کھانے جن میں گریوی یا سالن بنتا ہے جیسے کڑاہی، کڑی، قورمہ، مٹر آلو یا کوئی بھی دیگر کھانا اس کو بنانے کے بعد اوپر سے پسا ہوا ناریل ڈالیں تو کھانوں میں مزید ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ ہلدی:

دال کو ذائقے دار بنانا چاہتی ہیں تو اس میں بھگار ڈالنے سے قبل ہلدی شامل کریں اور پھر بھگار ڈالیں، اس طرح تڑکے والی سادی دال مزیدار بنے گی۔

٭ نمک:

کوفتے، پکوڑے یا کوئی بھی ایسا کھانا جس میں فرائی کرنا ہو اس میں نمک پہلے شامل کریں یعنی آئل کے ساتھ نمک شامل کرکے 5 منٹ فرائی کریں اور پھر دیگر اجزاء ڈال کر کھانا تیار کرلیں۔

٭ ٹماٹر:

ٹماٹر کے پیسٹ میں سرکہ شامل کرکے رکھ لیں اور جب بھی کھانا بنانے لگیں، اس کو شامل کرلیں۔ کھانے میں کسی قسم کی کھٹائی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ذائقہ بھی شاندار ہوگا۔

٭ مکھن:

کھانوں میں مکھن اور آئل دونوں کا استعمال 1:1 کے حساب سے کریں، جیسے ایک چمچ آئل ڈال رہی ہیں تو ایک چمچ مکھن استعمال کریں۔ پھر کھانے کا ذائقہ دیکھیں جو کھائے گا وہ کھاتا ہی رہ جائے گا۔

٭ فرائی آئٹم:

فرائیڈ آئٹم کو کرسپی بنانے کے لئے جب آپ فرائی کرنے جائیں تو اس سے قبل میدہ، کارن فلور، میتھی دانے کا پاؤڈر اور چاول کا آٹا مکس کریں اور اس کی کوٹنگ گوشت پر کرلیں یا فرائز پر یہ کرسپی بن جائیں گے اور پکوڑوں کو کرسپی بنانے کے لئے میدہ اور کارن فلور کے ساتھ بیسن مکس کرلیں۔

٭ ٹھنڈا پانی:

کھانے بنانے کے دوران آپ کوشش کریں کہ ٹھنڈا پانی استعمال کریں کیونکہ جب پانی ٹھنڈا سالن میں ڈالتے ہیں اور وہ پکتا ہے تو پانی کی نمکیات سالن میں شامل ہوکر اس کا ذائقہ اور بڑھا دیتی ہیں، ساتھ ہی اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرنے سے دہی کی ضرورت نہیں رہتی۔

Chef Hotels Main Khana Kese Banate Hain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chef Hotels Main Khana Kese Banate Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chef Hotels Main Khana Kese Banate Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5850 Views   |   14 Jan 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خواتین کی بڑی مشکل آسان! آج جانیں ہوٹلوں میں شیف کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے کچھ اہم ٹپس !

خواتین کی بڑی مشکل آسان! آج جانیں ہوٹلوں میں شیف کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے کچھ اہم ٹپس ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کی بڑی مشکل آسان! آج جانیں ہوٹلوں میں شیف کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیئے کچھ اہم ٹپس ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔