ایسے مزیدار کوفتے جو ہر کوئی کھانا چاہے ۔۔ مشہور شیف نے بتائی کوفتے بنانے کی انتہائی آسان ریسیپی، جس سے وہ ٹوٹیں بھی نہیں

ہمارے یہاں بقر عید کے بعد سے تقریباً ہر گھر میں ہی گوشت کی کوئی نہ کوئی ڈش ضرور بنتی ہے، ایسے میں خواتین کو یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ آج کیا بنائیں جو سب کو پسند آئے۔ اسلیئے اب سوچنا چھوڑئیے اور آج گھر پر بنائیں مزیدار کوفتے کا سالن، جس کی آسان ترکیب بتائی ہے شیف اعجاز انصاری نے۔

کوفتے بنانے کیلیئے:

۔ سب سے پہلے 5 چمچ بیسن کو توے پر بھون لیں خوشبو آنے تک
۔ اسکے بعد ایک برتن میں 1 کلو قیمہ، 1 بڑے سائز کی پیاز (کاٹ کر)، 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ 1 چمچ، کٹی لال مرچ 1 چمچ، دھنیا پاؤڈر 2 چمچ، زیرہ پاوڈر 1 چمچ، ہلدی ½ چمچ اور 3 ہری مرچیں ڈال کر ان تمام چیزوں کو گرینڈر میں پیس لیں اور باریک قیمہ کرلیں۔ اب اس میں 1 انڈا، ½ چمچ گرم مصالحہ اور بیسن شامل کر کے مکس کرلیں۔ پھر اس کے گولے بنا کر فرائی کرلیں

گریوی بنانے کیلیئے:

۔ ایک پتیلی میں 1 کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں 2 پیاز کاٹ کر شامل کریں اور گولڈن براؤن کرنے بعد 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 1 منٹ پکائیں۔ اسکے بعد 2 سے 3 ٹماٹر، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ 1 چمچ، ½ چمچ ہلدی، ½ چمچ کٹی لال مرچ ڈال کر5 منٹ تک بھونیں، پھر اس مصالحے کو مکسر میں ڈال کر پیسیں اور گریوی تیار کرلیں۔

۔ اب اس گریوی کو دوبارہ پتیلی میں ڈال کر اس میں 2 بڑی الائچی اور آدھا پاؤ دہی شامل کر کے پکائیں تا کہ دہی کا پانی خشک ہوجائے۔ اسکے بعد 3 ہری مرچیں (کاٹ کر)، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر اور 1 چمچ کالی مرچ ڈال کر 10 منٹ پکائیں (اگر شوربے والا سالن بنانا ہے تو اپنے حساب سے پانی شامل کر کے مزید پکائیں)

۔ آخر میں کوفتے شامل کر کے آرام سے مکس کریں اور 10 سے 15 منٹ ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر پکائیں، جب پک جائے تو اوپر ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کردیں۔ مزیدار کوفتے کا سالن تیار ہے!

How To Make Kofta

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How To Make Kofta and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Kofta to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   3638 Views   |   08 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایسے مزیدار کوفتے جو ہر کوئی کھانا چاہے ۔۔ مشہور شیف نے بتائی کوفتے بنانے کی انتہائی آسان ریسیپی، جس سے وہ ٹوٹیں بھی نہیں

ایسے مزیدار کوفتے جو ہر کوئی کھانا چاہے ۔۔ مشہور شیف نے بتائی کوفتے بنانے کی انتہائی آسان ریسیپی، جس سے وہ ٹوٹیں بھی نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسے مزیدار کوفتے جو ہر کوئی کھانا چاہے ۔۔ مشہور شیف نے بتائی کوفتے بنانے کی انتہائی آسان ریسیپی، جس سے وہ ٹوٹیں بھی نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔