اس تیل سے بال بھی ریشمی اور گنج پن بھی ختم.. ڈاکٹر خرم نے بتایا گھر پر سستا تیل بنانے کا آسان طریقہ! آپ بھی آزما لیں

کیمیکلز سے بنے شیمپو اور ناقص غذا نے بالوں کو بے جان اور روکھا بنا دیا ہے۔ لڑکیاں پریشان ہیں کہ بال بڑھتے ہی نہیں جبکہ لڑکے گنج پن کا کم عمری میں ہی شکار ہو جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈاکٹر خرم مشیر کا بتایا ایسے ہربل تیل کا نسخہ بتائیں گے جو آپ گھر بیٹھے خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سے بالوں کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے اور بال سیاہ، گھنے اور مضبوط بھی ہوجائیں گے

اس تیل کو بنانے کے لئے آدھا کلو سرسوں کا تیل، آدھا کلو میٹھے بادام کا تیل اور آدھا کلو آملہ کا تیل لے کر دیگچی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔ اب اس آمیزے میں ایک ایک مٹھی آملہ، ریٹھا، سکاکائی، رتن جو، اخروٹ کے چھلکے اور اجوائن ڈال دیں۔ اس آمیزے کو اتنا پکائیں کہ تیل گہرے رنگ کا ہوجائے لیکن جلے نہیں۔ اس کے بعد تمام جڑی بوٹیوں کو میش کر لیں تا کہ وہ تیل میں مکس ہوجائیں۔ اب اس میں تھوڑا سا جنسنگ ایکسٹریکٹ یا جنسنگ پاؤڈر ڈال دیں اور ایک چمچ سکلائسائلک پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔

اس جادوئی تیل کو ہفتے میں 2 بار استعمال کریں۔ رات کو سر میں اس تیل کی مالش کریں اور سوجائیں۔ تیل کو رات بھر لگا رہنے دیں تاکہ وہ جذب ہو کر اپنا اثر دکھا سکے۔ چند دن میں ہی آپ دیکھیں گے کہ گنج پن ختم ہورہا ہے اور بال بھی جھڑنا بند۔ بال سیاہ اور لمبے بھی ہوجائیں گے۔

Dr Khurram Best Sellers Hair Oil Remedy

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dr Khurram Best Sellers Hair Oil Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Khurram Best Sellers Hair Oil Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   18675 Views   |   02 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

اس تیل سے بال بھی ریشمی اور گنج پن بھی ختم.. ڈاکٹر خرم نے بتایا گھر پر سستا تیل بنانے کا آسان طریقہ! آپ بھی آزما لیں

اس تیل سے بال بھی ریشمی اور گنج پن بھی ختم.. ڈاکٹر خرم نے بتایا گھر پر سستا تیل بنانے کا آسان طریقہ! آپ بھی آزما لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس تیل سے بال بھی ریشمی اور گنج پن بھی ختم.. ڈاکٹر خرم نے بتایا گھر پر سستا تیل بنانے کا آسان طریقہ! آپ بھی آزما لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔