عورت پر ہاتھ اٹھانے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ ریشم بھی نرگس پر شوہر کے تشدد پر خاموش نہ رہ سکیں! ویڈیو میں تلخ حقائق بیان کردیے

"میری حال ہی میں نرگس سے ملاقات ہوئی ہے۔ جو تصویریں آپ نے دیکھی ہیں، وہ اس کے حقیقی زخموں کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ اس پر وحشیانہ تشدد ہوا ہے، اس کے چہرے اور جسم پر بے شمار زخم ہیں۔ اس نے اپنے شوہر کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی، حجاب لینا شروع کیا اور اپنے شوہر کی خادمہ بن گئی۔ میں نے کبھی اسے اپنے شوہر کے سامنے اونچی آواز میں بات کرتے نہیں دیکھا۔ لیکن پھر بھی اس کے شوہر نے اس پر پستول سے وار کیا۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایسے لوگوں کو میں مرد نہیں سمجھتی، اصل مرد عورتوں پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاتے۔"

پاکستانی اداکارہ ریشم، جو اپنی نرم دلی اور دوستانہ مزاج کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حالیہ دنوں میں اپنی قریبی دوست اور ساتھی فنکارہ نرگس سے ملاقات کی۔ نرگس کی المناک داستان، جس میں اس پر شوہر کے وحشیانہ تشدد کا ذکر ہے، ہر کسی کا دل دہلا رہی ہے۔ ریشم نے نرگس کی تکلیف دہ حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نرگس کے زخم اتنے شدید ہیں کہ جو تصاویر سامنے آئیں، وہ ان کے اصل زخموں کا محض عکس ہیں۔

ریشم کے مطابق، نرگس نے اپنے شوہر کے لیے اپنی زندگی کا ہر پہلو ترک کیا، شوبز سے دور ہوئیں، حجاب اپنایا اور اپنے شوہر کے لیے ہر طرح کی قربانی دی۔ لیکن اس کے باوجود اس کے شوہر نے اسے اس بے دردی سے مارا کہ اس کے جسم پر گہرے زخم اور نشانات چھوڑ دیے۔ ریشم نے نرگس کی حالت کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد اس خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنے گھر اور رشتے کو بچانے کے لیے اپنی پوری زندگی کی قربانی دی۔

اس موقع پر، ریشم نے حکومت پاکستان سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نرگس کے شوہر کو اس کے کیے کی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقیقی مرد کبھی عورت پر تشدد نہیں کرتا، اور ایسے درندہ صفت لوگوں کو مرد کہلانے کا کوئی حق نہیں۔

Resham Raised Voice Against Violence On Nargis

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Resham Raised Voice Against Violence On Nargis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Resham Raised Voice Against Violence On Nargis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   619 Views   |   05 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عورت پر ہاتھ اٹھانے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ ریشم بھی نرگس پر شوہر کے تشدد پر خاموش نہ رہ سکیں! ویڈیو میں تلخ حقائق بیان کردیے

عورت پر ہاتھ اٹھانے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ ریشم بھی نرگس پر شوہر کے تشدد پر خاموش نہ رہ سکیں! ویڈیو میں تلخ حقائق بیان کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورت پر ہاتھ اٹھانے والا مرد نہیں ہوتا۔۔ ریشم بھی نرگس پر شوہر کے تشدد پر خاموش نہ رہ سکیں! ویڈیو میں تلخ حقائق بیان کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔