کھانے پینے کی چیزوں پر کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں، جو کہ ہر طرح کے کھانوں کے ساتھ کھائی جا سکتی ہیں۔
جیسے کہ چٹخاری، مزے دار، تیکھی چٹنیاں، جن کے ہونے سے دسترخوان پر ایک رونق کو چار چاند لگ جاتے ہیں، اور بھوک بھی مزید بڑھ جاتی ہے۔
میکسیکن اسپائسی چٹنی بھی کچھ ایسی ہی ہے، لال رنگ کی اس چٹنی کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے کھانوں، چپس، برگر کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے۔
چلی ساس سے مماثلت رکھتی اس چٹنی میں گھریلو اجزاء کا تڑکا موجود ہے، جو کہ اسے منفرد اور چٹخارے دار بنا دیتے ہیں۔اس چٹنی کے لیے ٹماٹر، پیاز، لہسن، ٹوماٹیلوز جو کہ میکسیکو میں اگایا جانے والا ایک ٹماٹر ہوتا ہے، ان اجزاء کے ذریعے اس چٹخارے چٹنی کو بنایا جاتا ہے۔
ان اجزاء کو تقریبا 8 منٹ تک بھونا جاتا ہے، اسی دوران اس میں دو کپ پانی بھی ڈال دیں۔ جس کے بعد بھونے ہوئے اجزاء کو بلینڈر میں ڈالیں اور اوپر سے سوکھی لال مرچیں ڈال دیں، حسب ذائقہ نمک بھی شامل کر لیں۔ ان تمام اجزاء کو اس وقت تک بھونیں جب تک کہ یہ چٹخارے دار چٹنی کی صورت میں نہ آئیں۔
اس معمولی سی چٹنی کو اپنے دسترخوان میں شامل کر کے اسے مزید نکھار سکتے ہیں، جبکہ سموسوں، کباب، بن کباب، سبزیوں کے ساتھ بھی کھائی جا سکتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chatni Aik Magar Dishesh 5 Se Zaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chatni Aik Magar Dishesh 5 Se Zaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.