انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیئے۔۔ صباء فیصل اور ان کی بہو نیہا میں پھر سے جنگ چھڑ گئی؟ انسٹاگرام پر طنزیہ وار

Saba Faisal And Her Daughter In Law Social Media Fight

پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی حقیقت سے قریب تر ساس کے کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کا حقیقی زندگی کا رشتہ بھی کسی ڈرامے سے کم نہیں۔ کبھی محبت، کبھی ناراضی، اور اب ایک بار پھر سرد مہری۔

2022 میں نیہا ملک اور صبا فیصل کے درمیان کھل کر لفظی جنگ چھڑ چکی تھی، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو کھلے عام ساس بہو کا دنگل دیکھنے کو ملا، یہاں تک کہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور ان کی بیوی نیہا سے لا تعلقی تک کا اعلان کر دیا تھا۔

لیکن پھر 2023 میں اچانک سب کچھ بدل گیا، انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات، سالگرہ کی تصاویر اور خوشگوار تبصرے اس بات کا اعلان کر رہے تھے کہ یہ خاندانی تنازع ختم ہو چکا ہے۔ لیکن شاید یہ صلح زیادہ عرصہ نہ چل سکی کیونکہ اب ایک بار پھر تعلقات میں دراڑ پڑنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

رواں برس رمضان اور عید کے فیملی ایونٹس میں نیہا کی غیر حاضری نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، "عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ"۔

مگر ان تصاویر میں نیہا اور ان کے بیٹے کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ صبا فیصل کا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن نیہا کہیں نظر نہیں آئیں۔ اسکے علاوہ کچھ متنازعہ پوسٹ بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

ادھر نیہا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی الگ عید مناتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں ان کے اپنے خاندان کے افراد موجود تھے، مگر سسرال کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔ لیکن سب سے زیادہ توجہ نیہا کے اس کیپشن نے حاصل کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، "عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے"۔

یہ کیپشن دیکھتے ہی دیکھتے کوڈ میسج بن گیا، جہاں صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ یہ دراصل صبا فیصل کے اپنوں کے ساتھ خوشیاں والے جملے کا ردعمل تھا۔

یہی نہیں، بلکہ نیہا اور صبا فیصل دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا، جبکہ نیہا نے اپنی ساس اور نند کے ساتھ تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ البتہ وہ پوسٹس جو دیگر لوگوں نے ٹیگ کر رکھی تھیں، وہ اب بھی ان کی فیڈ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

Saba Faisal And Her Daughter In Law Social Media Fight

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal And Her Daughter In Law Social Media Fight and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal And Her Daughter In Law Social Media Fight to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   7002 Views   |   09 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 April 2025)

انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیئے۔۔ صباء فیصل اور ان کی بہو نیہا میں پھر سے جنگ چھڑ گئی؟ انسٹاگرام پر طنزیہ وار

انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیئے۔۔ صباء فیصل اور ان کی بہو نیہا میں پھر سے جنگ چھڑ گئی؟ انسٹاگرام پر طنزیہ وار ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیئے۔۔ صباء فیصل اور ان کی بہو نیہا میں پھر سے جنگ چھڑ گئی؟ انسٹاگرام پر طنزیہ وار سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔