آج ہمارا ایک چاند غروب ہو گیا ۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ نے انہیں انتقال سے 2 سال پہلے کیا اہم بات کہی جس نے آج سب کو جذباتی کر دیا، ویڈیو

الوداع میری پیاری امی جان ۔ یہ دکھ بھرے الفاظ ہیں ملک کی مشہور اور مایاناز اداکارہ بشریٰ انصاری کے ۔ جی ہاں آج ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے جس پر وہ انتہائی غمزدہ ہو گئی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم بشریٰ انصاری کے اپنی والدہ کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کے بارے میں بتائیں گے۔

ایک انٹریو کے دوران بشریٰ نے کہا تھا کہ میری بیٹی مجھے سے کہتی ہیں کہ امی آپ کام نہ کیا کریں تو میں ان سے کہتی ہوں کہ ہم اس ماں کی بچیاں ہیں جو زندہ دل انسان ہیں کیونکہ ایک حادثے کے بعد والدہ کو ایک آنکھ سے نظر آنا بند ہو گیا تھا تب بھی وہ کوکو اسٹوڈیو کے گانے سنا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ ایک آنکھ نہیں تو کیا ہوا ، ایک تو ہے نا ۔

اور ایک مرتبہ کی بات ہے کہ بہن اسماء کا بیٹا جو کہ اچھا گلوکار ہے یہ گھر میں گانا گا رہا تھا تو میری والدہ بھی اس کے ساتھ جھومنے لگیں جس کی ویڈیو مجھے بھی انہوں نے دیکھائی ۔ دوسری طرف آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بشری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد انتقال کر گئی تھیں جس نے انہیں تور کر رکھ دیا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی شوز میں مرحومہ بہن کا ذکر آنے پر بشریٰ انصاری رو گئیں ۔

اس کے علاوہ اگر ان کی والدہ کی ہی بات کریں تو کئی سالوں سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر تھیں یہی وجہ ہے کہ بہن سنبل کا انتقال ہوا تو گھر والوں نے انہیں نہیں بتایا ۔ اس حقیقت سے پردہ ان کی بہن اسماء نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں اٹھایا ۔ اپنی ایک پوسٹ میں والدہ کو یہ بوسہ دیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں ۔

اسی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری امی یہ نہیں جانتی کہ ان کا ایک چاند غروب ہو گیا ہے ، خدا ان کی تکلیف و بیماری دور کرے ۔ مزید یہ کہ بہن سنبل کے جانے سے ارو والدہ کو یوں بیمار دیکھ کر اکثر بشریٰ انصاری ٹوٹ جاتی تھیں ۔ اس بات کا واضح چبوت ان کی ہی یہ پوسٹ ہے جس میں انہوں نے اپنے اہلخانہ کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ ۔ اہلخانہ کا دل ٹوٹ چکا ہے ۔

Chand Gharoob Ho Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chand Gharoob Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chand Gharoob Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   4524 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آج ہمارا ایک چاند غروب ہو گیا ۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ نے انہیں انتقال سے 2 سال پہلے کیا اہم بات کہی جس نے آج سب کو جذباتی کر دیا، ویڈیو

آج ہمارا ایک چاند غروب ہو گیا ۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ نے انہیں انتقال سے 2 سال پہلے کیا اہم بات کہی جس نے آج سب کو جذباتی کر دیا، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آج ہمارا ایک چاند غروب ہو گیا ۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ نے انہیں انتقال سے 2 سال پہلے کیا اہم بات کہی جس نے آج سب کو جذباتی کر دیا، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔