چند غذائیں جو رکھیں آپ کو سدا جوان

چند غذائیں جو آپ کو رکھے جوان
ہمیں مسلسل بتایا جاتا ہے کہ کیا کھانا بہتر ہے کیا نہیں ، مگر کیا اس میں کوئی حقیقت ہوتی ہے ؟ درحقیقت ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی یا 50کے عشرے کے بعد جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تویہ چند فوڈز ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتے ہیں ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں ۔

مالٹے(Orange)
وٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی ، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جز و بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کومرنے سے بچاتا ہے ۔

ناشپاتی یا ایووکیڈو (Pears Or Avocado)
ناشپاتی یا ایووکیڈو وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس میں بیٹا کیروٹین کی کافی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو جلد بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھتا ہے ۔

بیریز (Berries)
اسٹرابیری ہو یا بلیوبیری ہرقسم کی بیریز آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لیے بہترین ہے ، ان کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتاہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے ، جبکہ یہ یاداشت کی کمزور ی سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

گاجر (Carrots)
بیٹاکیروٹین سے بھرپور یہ مزیدار سبزی آپ کی جلد کے خلیات کو تازگی بخشتی ہے اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کا بھی کام کرتی ہے جس سے جھریوں سے تحفظ ملتا ہے ۔

انار (Pomegranate)
روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح کو بھی کم کرتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو سدابہار جوانی کی اصطلاح کو درست بھی ثابت کرسکتے ہیں ۔

مچھلی (Fish)
مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری ضروری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے ، اگر آپ کی خوراک میں صحت بخش چربی شامل نہیں ہوگی تو آپ بہت کم عمر میں ہی جلد کی خشکی اور جھریوں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔

سرخ انگور (Red Grapes)
سرخ انگوروں کے چھلکوں میں ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم ، لچکدار اور اچھی نظر آتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو سورج کی شعاعوں سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔

بندگوبھی (Cabbage)
بند گوبھی ہر ایک کے لیے سپر فوڈ ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو عمر بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بڑھاپے اور مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے ۔

Chand Ghizain Jo Rakhain Ap Ko Jawan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chand Ghizain Jo Rakhain Ap Ko Jawan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chand Ghizain Jo Rakhain Ap Ko Jawan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20483 Views   |   04 Nov 2020
About the Author:

aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

چند غذائیں جو رکھیں آپ کو سدا جوان

چند غذائیں جو رکھیں آپ کو سدا جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چند غذائیں جو رکھیں آپ کو سدا جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔