Causes Of Baldness In Males

مردوں کے بال کیوں گرتے ہیں؟

بال انسانی شخصیت کااہم جز ہے جو حسن کو چار چاند بھی لگاتا ہے۔عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی اپنے بالوں کی فکر رہتی ہےاورجب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ اسے فوری طور پرحل کرنے کے لئے پر تولتا ہے۔

ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمت و ہوشیاری سے کام لیجئے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچے ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام عین ممکن ہے۔

ماہرین طب کے مطابق ان وجوہات کوتین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے جوکہ جنیاتی، طرز زندگی (Vitality) کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔ان وجوہات اس طرح نبرد آزما ہوسکتے ہیں ۔

جینیاتی عمل

جینز کا مسئلہ
اگریہ مسئلہ آپ کے جینز میں شامل ہےمردوں میں سر کے درمیان ایک گول دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ تناؤ کے باعث نہیں بلکہ مکمل طور پر جینیاتی وجہ کے باعث ہوتا ہے اور خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح کے جنیاتی گنج پن کا سب سے موثر علاج کچھ ادویات ہوتی ہیں جو کسی ڈاکٹر کے مشورے سے لی جاسکتی ہیں اور 90 فیصد مردوں میں بالوں کا گرنا رک جاتا ہے۔

عمر بڑھنا بھی ایک بڑی وجہ ہے:
فطرت کے تقاضوں کے مطابق، مردوں اور خواتین دونوں کو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے ہلکے پن کا سامنا ہوتا ہے اور 30 سال سے زائد عمر کے بعد بالوں کی نشوونما سست اور موٹائی کم ہونے لگتی ہے۔ آج کل اس سے بچاؤ کے لیے بھی ادویات ، لوشن اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کے آپشنز دستیاب ہیں جس میں سے کسی کو اختیار کرنے کے حوالے سے معالج آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

طرز زندگی

آپ کی غذا مناسب ہیں ؟
جسم کے ہر حصے کی طرح بالوں کو بھی بڑھنے اور صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، اچانک وزن میں کمی، آئرن کی سطح کم ہونا یا ناقص غذا بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں، تاہم اکثر ایسا عارضی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ اس کا حل صحت بخش اور متوازن غذا میں چھپا ہے جس میں پروٹین، آئرن، زنک وغیرہ شامل ہوں۔

بہت زیادہ ذہنی تناؤ
بہت زیادہ تناؤ سے بالوں کا گرنا بہت زیادہ ہوجاتا ہے اور تناؤ سے بالوں پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں وہ بہت زیادہ کمزور بھی ہوجاتے ہیں۔
اس کا حل تناؤ کا باعث بننے والی وجوہات کو زندگی سے نکالنا ہے تاہم ایسا ممکن نہ ہو تو دماغی صلاحیت تیز کرنے والی مشقیں اور ورزش کو معمول بنالینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کو بہت سختی سے باندھنا
اگر تو آپ کے بال لمبے ہیں اور آپ انہیں سختی سے کسی چیز سے باندھتے ہیں تو جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور گنج پن کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ اس کا حل تو بالوں کو نقصان پہنچانے والےحرکات سے دوری اختیار کرنا ہے اور سر کی جلد کے لیے نمی پہنچانے والے شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرنا ہے۔

جلد اور سر کی حالت

خارش کی تکلیف
بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور عارضی طور پر بالوں سے محرومی کا سامنا ہوسکا ہے۔ اگر تو آپ کو خارش کا خدشہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں تاکہ وہ کوئی طریقہ علاج تجویز کرسکے۔ اس تکلیف سے نجات کی صورت میں بالوں کی نشوونما معمول پر آجاتی ہے۔

سر کی جلد میں سوزش
یہ ایک غیر نقصان دہ جلدی مرض ہے جو کئی بار سر میں بھی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں چھوٹے چھوٹے سرخ دھبے ابھر آتے ہیں جو خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر سر میں ایک سوجن سی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر تو آپ کو یہ تکلیف ہو تو کھجانے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں اور معالج سے مشورہ لیں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔

Each hair on your head has a growth cycle. With male pattern baldness, this growth cycle begins to weaken and the hair follicle shrinks, producing shorter and finer strands of hair. Eventually, the growth cycle for each hair ends and no new hair grows in its place. Health conditions may be a cause of baldness when a rash, redness, pain, peeling of the scalp, hair breakage, patchy hair loss, or an unusual pattern of hair loss accompanies the hair loss. A skin biopsy and blood tests also may be necessary to diagnose disorders responsible for the hair loss. There’s no known way to prevent male pattern baldness. A theory is that stress may cause hair loss by increasing the production levels of sex hormones in the body. You can reduce stress by participating in relaxing activities, such as walking, listening to calming music, and enjoying more quiet time.

Causes Of Baldness In Males

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Causes Of Baldness In Males and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Causes Of Baldness In Males to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By aqib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4164 Views   |   07 Jan 2019
About the Author:

aqib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. aqib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Causes Of Baldness In Males

Causes Of Baldness In Males ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Causes Of Baldness In Males سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔