Bushra Ansari Ne Tanqeed Karne Walon Ko Diya Jawab
پاکستانی ڈرامہ اور اسٹیج کی تاریخ ساز فنکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار وجہ اُن کی شاندار اداکاری نہیں بلکہ ایک وی لاگ پر کی گئی سخت جواب دہی ہے۔
معروف اسٹیج آرٹسٹ روبی انعم نے حال ہی میں بشریٰ انصاری کی وی لاگنگ پر طنز کسا تھا اور کہا تھا کہ اس عمر میں کیمرے کے سامنے آنا مناسب نہیں۔ اس تنقید پر خاموش رہنے کے بجائے بشریٰ انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں ایسا دبنگ ردعمل دیا کہ ہر طرف چرچا ہوگیا۔
بشریٰ انصاری نے ہنستے ہوئے کہا، انٹرنیٹ پر فضول باتیں سنیں تو سوچا یہ کون ہیں؟ میں نے تو کبھی نام بھی نہیں سنا۔ شاید کسی کو سستی شہرت کی بھوک تھی، سو میرے نام پر چند لمحے کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ نے مزید کہا، میں اکثر سوچتی ہوں کہ شکر ہے معین اختر، عمر شریف اور ضیا محی الدین وقت پر باعزت رخصت ہوگئے، ورنہ یہ گھٹیا باتیں ان کے حصے میں بھی آتیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا، امیتابھ بچن کو دیکھ لیں، چاہے وہ 84 سال کے ہوں یا 95 کے، آج بھی عزت کے ساتھ اُن کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اصل بات زبان کے استعمال کی ہے، الفاظ کا انتخاب انسان کی عزت یا ذلت کا تعین کرتا ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے مخصوص انداز میں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر بے وجہ کیچڑ اچھالنے والے صرف لوگوں کی نہیں بلکہ اللہ کی پکڑ میں بھی آتے ہیں۔ اگر کسی سے ذاتی اختلاف ہو تو بھی گفتگو میں تہذیب قائم رکھنی چاہیے، اور اگر کوئی اختلاف ہی نہ ہو تو کسی پر انگلی اٹھانے کا حق کس نے دیا؟
آپ کے خیال میں، فنکاروں کو اس طرح کی تنقید کا جواب دینا چاہیے یا خاموشی بہتر حکمتِ عملی ہے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Ne Tanqeed Karne Walon Ko Diya Jawab and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Ne Tanqeed Karne Walon Ko Diya Jawab to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.