شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں ۔۔ اشنا شاہ کے انکشافات نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے حیرت انگیز انکشافات کیے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ان کی شادی کے بعد ان کے خاوند کو شہرت ملی تو عورتیں پیچھے ہٹنے کے بجائے بے غیرتوں کی طرح ان کے پیچھے پڑ گئیں۔

اشنا شاہ نے فروری 2023 میں معروف گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ کچھ ماں کے لیے ڈرامائی اسکرین سے غائب ہوگئیں تھیں۔

اداکارہ کی پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین تعلقات سمیت شادی اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں، وہ لڑکیوں کے دل توڑتے ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی بہت سارے لڑکوں کے دل توڑے، ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی باتیں کسی نہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانی چاہیے تھیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ان کے شوہر کو بتانا چاہیے تھا کہ وہ ان سے پہلے ایسے کام کرتی رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کے شوہر کے موبائل فون کا کوئی پاس ورڈ نہیں تھا، انہوں نے شوہر کو پاس ورڈ لگانے کا کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوہر نے اپنے فون پر ان کے چہرے کا لاک اسکرین بھی لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کے مقبول ہونے کے باعث خواتین کو ان سے دور رہنا چاہیے تھا لیکن حیران کن طور پر عورتیں اور ’بے غیرت‘ ہوگئیں۔

اسی بات پر اشنا شاہ مسکراتی دکھائی دیں اور کہتی ہیں کہ خواتین ان کے شوہر سے یہ جھوٹ بھی بولتی ہیں کہ انہوں نے پہلے ان کی بیوی کو بھی میسیج کیا تھا۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کی تعریفیں کیں، وہیں کئی صارفین ان پر تنقید بھی کرتے دکھائی دیے۔

Ushna Shah Podcast Video Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Podcast Video Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Podcast Video Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   9009 Views   |   18 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں ۔۔ اشنا شاہ کے انکشافات نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا

شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں ۔۔ اشنا شاہ کے انکشافات نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں ۔۔ اشنا شاہ کے انکشافات نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔