اس وقت شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے، ایسے میں ہونے والی دلہن یا گھر کی بچیاں، دلہن کی بہنیں کزنز وغیرہ یا وہ بچیاں جو اسکول کالج یونیورسٹی جاتی ہیں اور دھوپ سے ان کی رنگت متاثر ہوئی ہے وہ اپنی کھوئی ہوئی رنگت واپس نکھارنا چاہتی ہیں۔ یا ویسے بھی گھریلو خواتین جو سارا دن کچن میں گرمی اور پسینے کی وجہ سے اپنی جلد کا خیال نہیں رکھ پاتیں ان کے لئے ڈاکٹر ام راحیل ایک بہترین ابٹن لے کر آئی ہیں جس کے لئے آپ کو ہر چیز گھر کے اندرہی مل جائے گی۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کا نکھار اور نرمی دیکھیں گے تو دنگ رہ جائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیسے بنے گا۔
بیسن 1 کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
خشک دودھ 1کھانے کا چمچ/فریش ملک بھی لیا جا سکتا ہے یا اگر جلد خشک ہے تو اس میں دہی بھی ملایا جا سکتا ہے
لیموں آدھا
اگرآپ کی جلد حساس ہے اور لیموں سے منہ پریا جلد پر جلن ہوتی ہے تو اورنج جوس مکس کر لیں یا اگر وہ بھی سوٹ نہ کرے تو کوئی بھی پھل جو موجود ہے اس کا جوس یا اس کا گودا ملا لیں ورنہ ٹماٹرکا جوس یا گودا ملا کر استعمال کریں۔
ان سب چیزوں میں ہلکا سا پانی یا عرقِ گلاب ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اپنی جلد کے کسی بھی حصے پر لگائیں۔ خاص کر ایسے حصے جو زیادہ کالے ہیں۔ ان پر یہ پیسٹ لگائیں اور اس کا مساج کریں۔ اگر دلہن یہ ابٹن استعمال کر رہی ہے تو روزانہ استعمال کر سکتی ہیں، اگر کوئی دوسری خواتین یا لڑکیاں اسے استعمال کرنا چاہیں تو اس کو ہفتے میں تین دفعہ استعمال کرسکتے ہیں اور اگر روزانہ چاہیں تو روزانہ بھی اس کے کوئی سائڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔ اور ساری فائدہ مند چیزیں اس میں موجود ہیں۔