ٹھہریئے! کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر کا لو ہونا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے اس کے نقصانات اور بلڈ پریشر نارمل کرنے کے چند گھریلو طریقے

اگرچہ آپ نے ہائی بلڈ پریشر کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن لو یا کم بلڈ پریشر کا شکار ہونا بھی اتنا ہی خطرناک ہوسکتا ہے جتنا کہ ہائی بلڈ پریشر، ایک صحت مند اور نارمل انسان کا بلڈ پریشر 80 اور 120 ہونا چاہیئے،
کم بلڈ پریشر یا ہائپوٹینشن دل، دماغ اور دیگر اہم اعضاء میں خون کے ناکافی بہاؤ کا سبب بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے خون کی شریانیں سُکڑ سکتی ہیں تاہم بلڈ پریشر میں اچانک کمی اکثر اس وقت ہوتی ہے جب کوئی شخص لیٹنے یا بیٹھنے کی پوزیشن سے اچانک اٹھتا ہے، اسے پوسٹورل ہائپو ٹینشن کہا جاتا ہے اور یہ ہلکے سر اور چکر کا سبب بنتا ہے۔
ایسا نہ کھانے یا کم کھانے سے بھی ہوتا ہے، ایسی حالت میں دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے جسم میں خون کی روانی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے چکر، سر میں ہلکا درد، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنا، نظر کم آنا، نیند آنا عام علامات ہیں۔
کم بلڈ پریشر کے کچھ گھریلو علاج ہیں جنہیں آپ بلڈ پریشر کی بے ترتیب علامات سے نمٹنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن گھریلو نسخوں کو آزمانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ بلڈ پریشر چیک کروائیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

لو بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• نمک چینی کا پانی

نمک چینی کا پانی لو بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لئے سب ہی کے دماغ میں سب سے پہلے آنے والا نسخہ ہے، یہ نسخہ واقعی بہترین ہے بلڈ پریشر میں کمی شوگر لو ہونے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے ایسے میں اگر نمک چینی کا پانی پی لیا جائے تو بلڈ پریشر اور شوگر دونوں نارمل کر دیتا ہے۔

• وٹامن سی سے بھرپور جوس

لو بلڈ پریشر میں وٹامن سی سے بھرپور ٹھنڈا جوس بےحد مفید ہوتا ہے اور یہ لو بلڈ پریشر کو فوری ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بلڈ پریشر لو ہونے کی صورت میں کیلسی پلس جیسے فوری حل ہونے والے ڈرنک استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

• چائے یا کافی

چائے یا کافی جیسے کیفین والے مشروبات آپ کے بلڈ پریشر کو عارضی طور پر بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں، جب آپ کا بلڈ پریشر اچانک کم ہوجاتا ہے، تو ایک کپ کافی یا چائے آپ کے جسم میں خون کی گردش کو بڑھا سکتی ہے، یہ آپ کے بلڈ پریشر میں مختصر لیکن ڈرامائی اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ اگرچہ کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، لیکن یہ کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

• تلسی کے پتے

اگر کسی کا بلڈ پریشر کم رہتا ہو تو صبح سویرے نہار منہ 4 سے 6 تلسی کے پتے چبا کر دن کا آغاز کرے، تلسی کے پتوں میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں خون کی گردش کو متوازن بناتی ہے اس میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

Low Blood Pressure Normal Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Low Blood Pressure Normal Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Low Blood Pressure Normal Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13690 Views   |   05 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ٹھہریئے! کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر کا لو ہونا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے اس کے نقصانات اور بلڈ پریشر نارمل کرنے کے چند گھریلو طریقے

ٹھہریئے! کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر کا لو ہونا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے اس کے نقصانات اور بلڈ پریشر نارمل کرنے کے چند گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھہریئے! کیا آپ جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر کا لو ہونا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے اس کے نقصانات اور بلڈ پریشر نارمل کرنے کے چند گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔