وہ پاس بلاتے، مگر میں نہیں جاتا تھا۔۔ بوبی دیول اور دھرمیندر میں دوریوں کی کیا وجہ تھی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

Bobby Deol Reveals His Relationship With Father Dharmendra

بالی وڈ کے مشہور اداکار بوبی دیول نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی اور خاندان کے رشتوں سے جڑی ایسی باتیں بیان کیں جنہوں نے سب کو حیران کر دیا۔

بوبی نے بتایا کہ، ایک زمانہ تھا جب وہ اپنی ہیرو والی شناخت، کرداروں اور مقبولیت کی وجہ سے فلمی دنیا کی توجہ کا مرکز تھے۔ والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول کے ساتھ بھی انہوں نے کئی فلمیں کیں، مگر روشنیوں کے پیچھے ایک ایسی خاموش کہانی تھی جسے بہت کم لوگ جانتے تھے۔

بوبی کے مطابق، وہ اپنے بیٹوں آریامن اور دھرم کو زندگی کا بھرپور وقت دینا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے بھی وہ دوری محسوس کریں جو کبھی اُن اور اُن کے والد دھرمیندر کے درمیان دراڑ بن گئی تھی۔ بچپن میں والد کے مسلسل مصروف رہنے کی وجہ سے بوبی ان کے قریب نہیں ہو پاتے تھے۔

انہوں نے کہا، والد اکثر کہتے تھے میرے پاس بیٹھو، اپنی باتیں کرو… لیکن مجھے جھجک محسوس ہوتی تھی، ڈر لگتا تھا، اس لیے میں خاموش رہ جاتا تھا۔

بوبی دیول کا سب سے بڑا خوف یہی ہے کہ کہیں کل کو ان کے بیٹے بھی اُن سے اسی طرح فاصلہ محسوس نہ کریں۔ اسی لیے وہ شعوری طور پر اپنے بچوں کو وقت دیتے ہیں تاکہ وہ ان کی زندگی میں کمی کے بجائے سہارا بن سکیں۔

بات صرف یہی تک محدود نہیں رہی — بوبی نے اپنے خاندان کے اُس دردناک موڑ پر بھی روشنی ڈالی جب دھرمیندر نے پہلی اہلیہ (بوبی اور سنی دیول کی والدہ) کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کر لی تھی۔ دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی کو اپنا شریکِ حیات چنا۔ اس فیصلے نے گھر کے اندر ہلچل مچا دی، بیٹے اپنی ماں کی تکلیف دیکھ کر والد سے دور ہوتے جا رہے تھے۔

کیونکہ ہندو مذہب میں دوسری شادی کی اجازت نہیں، اس لیے دھرمیندر اور ہیما مالنی نے اسلام قبول کرکے نکاح کیا۔ یہ فیصلہ بچوں کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا، اور اس کا اثر پورے خاندان پر پڑا۔ تاہم وقت کے ساتھ دھرمیندر نے اپنی پہلی اہلیہ اور بچوں کو یقین دہانی کروائی، جس کے بعد آہستہ آہستہ غلط فہمیاں ختم ہوئیں اور رشتے دوبارہ جُڑنے لگے۔

یہ پوری کہانی بوبی دیول کی زندگی کے اُن پہلوؤں کو سامنے لاتی ہے جہاں شہرت کے پیچھے چھپا درد، خاموشیاں، اور ایک باپ کا اپنے بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم رکھنے کی بے ساختہ خواہش نظر آتی ہے۔

Bobby Deol Reveals His Relationship With Father Dharmendra

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bobby Deol Reveals His Relationship With Father Dharmendra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bobby Deol Reveals His Relationship With Father Dharmendra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   28 Views   |   24 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2025)

وہ پاس بلاتے، مگر میں نہیں جاتا تھا۔۔ بوبی دیول اور دھرمیندر میں دوریوں کی کیا وجہ تھی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

وہ پاس بلاتے، مگر میں نہیں جاتا تھا۔۔ بوبی دیول اور دھرمیندر میں دوریوں کی کیا وجہ تھی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ پاس بلاتے، مگر میں نہیں جاتا تھا۔۔ بوبی دیول اور دھرمیندر میں دوریوں کی کیا وجہ تھی؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts