کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی چند آسان ٹپس

کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم مختلف طریقوں سے اس کی کڑواہٹ کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔
اپنے منفرد ذائقے کی بدولت یہ منہ کا ذائقہ بدلنے میں کامیاب رہتی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سبزی متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔
اس کو کھانے سے ذیابیطس سمیت متعدد امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
اکثر افراد اس میں قیمہ بھر کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو اس کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔
اس کے لیے درج ذیل دیئے جانے والے آسان 5 نکات پر عمل کریں۔

کریلے کی کھردری سطح کو کھرچ دیں

کریلے کی کڑواہٹ کم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو اس کی اوپری کھردری سطح کو کھرچ دیں، اس سطح کو اتنا کھرچیں کہ وہ ہموار ہوجائے۔

بیج نکال دیں

جب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔

نمک سے مدد لیں

جب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔

عرق نکال لیں

نمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔

دہی کا استعمال

کریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں۔
بشکریہ:ڈان نیوز

Karele Ki Karwahat Door Karne Ki Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Karele Ki Karwahat Door Karne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karele Ki Karwahat Door Karne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzaib  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3184 Views   |   25 May 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی چند آسان ٹپس

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی چند آسان ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے والی چند آسان ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔