خون میں شوگر کو کنٹرول کرے اور کھانسی سے بھی نجات دلائے۔۔کالی مرچ کی چائے کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کے فائدے

کالی مرچ ہر گھر میں پایا جانے والا ایسا مصالحہ ہے جسے ہم صبح کے ناشتے سے لے کر ہر کھانے میں ڈالتے ہیں۔ البتہ اس کی چائے کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو سیاہ مرچ کی چائے بنانے کا طریقہ اور اس سے ملنے وانے فائدوں کے بارے میں معلومات دیں گے۔

کالی مرچ کی چائے بنانے کا طریقہ

ایک پتیلی میں 2 کپ پانی ڈال کر ابالیں۔ اب اس میں ایک چمچ پسی ہوئی سیاہ مرچ ڈالیں اور ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ پسا ہوا ادرک ڈالی دیں۔ اس چائے کو 5 منٹ دھیمی آنچ پر پکنے دیں اور پھر چھان کر پی لیں۔ اگر چاہیں تو ایک چمچ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔

سیاہ مرچ کی چائے کے فوائد

سیاہ مرچ کی چائے گلے کے امراض، کھانسی، ٹانسلز، گلے کا درد، بہتی ناک میں آرام دیتی ہے اور حلق اور ناک سے بلغم کو صاف کرتی ہے۔

پیٹ کے امراض

سیاہ مرچ ہاضمے کے لئے کافی مفید ہے اس لئے یہ ہاضمے کو متحرک کرنے، قبض دور کرنے اور پیٹ کے امراض کو درست کرتی ہے۔

ہڈیوں کی سوجن

چونکہ سیاہ مرچ میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں اس لئے یہ جسم میں سوزش کے اثرات کو کم کرتی ہے۔ کالی مرچ میں پایا جانے والا “پائپرائن“ نامی عنصر ہڈیوں اور جوڑوں کی سوجن کم کرتا ہے۔

شوگر کنٹرول

سیاہ مرچ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے علاوہ قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور اپنے اینٹی بیکٹیریل خواص کی وجہ سے عام انفیکشن اور سردی میں ہونے والے فلو، نزلہ، زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔

Black Pepper Tea Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Black Pepper Tea Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Pepper Tea Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2131 Views   |   04 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

خون میں شوگر کو کنٹرول کرے اور کھانسی سے بھی نجات دلائے۔۔کالی مرچ کی چائے کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کے فائدے

خون میں شوگر کو کنٹرول کرے اور کھانسی سے بھی نجات دلائے۔۔کالی مرچ کی چائے کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون میں شوگر کو کنٹرول کرے اور کھانسی سے بھی نجات دلائے۔۔کالی مرچ کی چائے کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔