اب میت پر بریانی اور بوٹی نہیں ملے گی بلکہ ۔۔ فوتگی پر کیسا کھانا ملے گا؟، چھوٹے سے گاؤں کا فیصلہ پورے ملک کیلئے مثال

پاکستان میں جینے کے ساتھ ساتھ مرنا بھی مشکل ہوچکا ہے، انسان کے مرتے ہی گھر والوں پر خرچے کا ایک نیا بوجھ آجاتا ہے، قبر اور کئی روز کھانوں پر لاکھوں کے اخراجات آتے ہیں۔

غریب آج کھانے کو بھی محتاج ہے اور اگر کسی کی میت ہوجائے تو اس کی آخری رسومات کیلئے مزید قرض میں دب جاتا ہے، پاکستان میں اس وقت قبرستانوں میں قبر کی قیمت 10 ہزار سے شروع ہوتی ہے اور 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک قبر کی فیس لی جاتی ہے۔

مرنے والے کے اہل خانہ کے پاس چاہے اپنے کھانے کیلئے نہ ہو لیکن میت پر آنے والوں کو بریانی، قورمہ اور دیگر کھانوں سے کئی روز تواضع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ فوتگی والے گھر میں بھی لوگ بریانی اور قورمے میں بوٹیوں کیلئے اکثر لڑتے دکھائی دیتے ہیں اور آجکل امراء کے علاوہ مڈل کلاس لوگوں میں بھی میت پر بوفے لگاکر کھانے کا رواج بڑھ رہا ہے۔

ایسے میں پنجاب کے ایک گاؤں چیچہ وطنی دیہہ چک نمبر 12/11ایل کے مکینوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میت پر لوگوں کو سادہ کھانا دیا جائیگا۔ فیصلے کے مطابق پورے گاؤں میں کسی بھی میت کی صورت میں مہمانوں کو سادہ دالیں اور چنے کا سالن دیا جائیگا۔ مہنگائی کے اس دور میں پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا یہ فیصلہ پورے ملک کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

Mayat Per Biryani Booti Nhe Mile Gi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mayat Per Biryani Booti Nhe Mile Gi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mayat Per Biryani Booti Nhe Mile Gi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   6837 Views   |   19 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

اب میت پر بریانی اور بوٹی نہیں ملے گی بلکہ ۔۔ فوتگی پر کیسا کھانا ملے گا؟، چھوٹے سے گاؤں کا فیصلہ پورے ملک کیلئے مثال

اب میت پر بریانی اور بوٹی نہیں ملے گی بلکہ ۔۔ فوتگی پر کیسا کھانا ملے گا؟، چھوٹے سے گاؤں کا فیصلہ پورے ملک کیلئے مثال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب میت پر بریانی اور بوٹی نہیں ملے گی بلکہ ۔۔ فوتگی پر کیسا کھانا ملے گا؟، چھوٹے سے گاؤں کا فیصلہ پورے ملک کیلئے مثال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔