2 ہزار روپے میں ملنے والا اصلی مچھلی کا تیل اب گھر میں خود بنائیں ۔۔ جانیئے اس کو بنانے کا طریقہ

مچھلی ایسی غذا ہے جس میں فائدے ہی فائدے ہیں۔ مچھلی میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہے۔ میٹھے پانی کی مچھلی ہو یا کھارے پانی کی۔ مچھلی مکمل غذا ہے۔ مچھلی کے ساتھ اس کا تیل بھی بہت طاقتور ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ شامل ہیں، جو جسم کے منفی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔ خون کو گاڑھا بناتا اور بلڈ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں مچھلی کے مہنگے تیل کو گھر میں بنانے کا سپیشل طریقہ:

سپیشل طریقہ:

٭ سب سے پہلےمچھلی کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
٭ کوشش کریں کہ سارے کانٹے نکال لیں اور اگر سارے کانٹے نکالنا ممکن نہیں ہے تو جتنے نکال سکتے ہیں وہ نکال لیں۔
٭ مچھلی کے 3 بڑے ٹکڑے کرلیں۔
٭ پریشر ککر میں 5 کپ پانی ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے پریشر ککر بند کریں۔
٭ جب آپ ککر کھولیں گی تو پانی کے اوپر ایک چکناہٹ ہوگی۔ اس کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔
٭ نیچے بچ جانے والی پانی کو مذید 20 منٹ کے لیے پکائیں۔
٭ یوں مچھلی کے اندر موجود سارا تیل نکل جائے گا۔
٭ جو تیل آپ نے پیالے میں جمع کیا ہے اس کو 10 منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکا لیں۔ اور الگ کرلیں۔ لیجیئے مچھلی کا مہنگا تیل گھر میں بن کر تیار ہے۔
٭ اس تیل کو اگر آپ پینے کے لیے استعمال کریں تو خیال کریں کہ 1 گھنٹے پہلے اور 1 گھنٹے بعد تک دودھ یا چائے کا استعمال نہ کریں۔٭ خالی پیٹ اس کو نہ پیئیں۔

فائدے:

٭ یہ بالوں میں لگائیں۔ اس تیل سے بال بھی جلدی بڑے ہوں گے اور آپ کا ذہن بھی تیز ہوگا۔
٭ شوگر، بلڈ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے صحت کی کنجی ہے۔
٭ وزن بھی کم ہوگا اور ڈپریشن کے مرض میں بھی افاقہ ہوگا۔

Machli Ka Tail Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Ka Tail Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Ka Tail Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3801 Views   |   21 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

2 ہزار روپے میں ملنے والا اصلی مچھلی کا تیل اب گھر میں خود بنائیں ۔۔ جانیئے اس کو بنانے کا طریقہ

2 ہزار روپے میں ملنے والا اصلی مچھلی کا تیل اب گھر میں خود بنائیں ۔۔ جانیئے اس کو بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 ہزار روپے میں ملنے والا اصلی مچھلی کا تیل اب گھر میں خود بنائیں ۔۔ جانیئے اس کو بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔