میں مسلمان گھرانے میں پیدا ضرور ہوا لیکن ۔۔ حمزہ علی عباسی خود کو پیدائشی مسلم کیوں نہیں مانتے؟

"میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں، بلکہ میں خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں۔"

یہ کہنا تھا معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا، جنہوں نے حال ہی میں بطور مہمان ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

دین اسلام اور مذہب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ، ہاں میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں پیدائشی مسلمان تھا لیکن اسلامی زندگی سے دور تھا۔ مگراب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی ہے، میں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا۔

حمزہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، میں خود کو پیدائشی طور پر مسلمان نہیں سمجھتا بلکہ شعوری مسلمان سمجھتا ہوں، جو دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرتا ہے۔

اسلامی بیان دینے پر ان کا کہنا تھا کہ، میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر ٹھیک لگتی ہیں اور سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔

حمزہ نے واضح کیا کہ اسلام کے قریب آنے کے لیئے انہوں نے کسی بڑے حادثے یا واقعے کا انتظار نہیں کیا بلکہ ان کے ذہن میں کچھ سوال تھے جس کے جواب جانتے جانتے وہ اسلام کے قریب ہوگئے۔

Hamza Ali Abbasi Khud Ko Born Muslim Kyu Nahi Mante

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamza Ali Abbasi Khud Ko Born Muslim Kyu Nahi Mante and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamza Ali Abbasi Khud Ko Born Muslim Kyu Nahi Mante to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1719 Views   |   11 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

میں مسلمان گھرانے میں پیدا ضرور ہوا لیکن ۔۔ حمزہ علی عباسی خود کو پیدائشی مسلم کیوں نہیں مانتے؟

میں مسلمان گھرانے میں پیدا ضرور ہوا لیکن ۔۔ حمزہ علی عباسی خود کو پیدائشی مسلم کیوں نہیں مانتے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ضرور ہوا لیکن ۔۔ حمزہ علی عباسی خود کو پیدائشی مسلم کیوں نہیں مانتے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔