اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ ماسک لگاتی ہوں.. منال خان نے ہمیشہ فریش نظر آنے کا کیا راز بتایا؟

منال خان کا شمار شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ جہاں ان کا ناک نقشہ ہے وہیں صحت مند اور چمکتی ہوئی جلد بھی ان کے خوبصورتی کی بڑی وجہ ہے۔

حال ہی میں منال خان نے اپنی جلد کو خوبصورت بنانے والے روٹین پر ایک وی لاگ بھی بنایا ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں منال نے اسکربنگ کے ساتھ جلد پر مختلف ماسک لگانے کے طریقے بتائے ہیں۔ منال نے کہا ان کی جلد تھوڑی خشک ہے اور اکثر سرخ رہتی ہے۔ انھوں نے کلے ماسک استعمال کرنے کے بارے میں کہا کہ اس میں بہت سے معدنیات ہوتے ہیں اور ہماری جلد کو معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے ہونٹوں پر اسکرب کرنے کا فائدہ بھی بتایا کہ اس سے مردہ خلیات جھڑ جاتے ہیں اور ہونٹ نرم ملائم ہوجاتے ہیں۔

منال خان کا کہنا تھا کہ وی لاگ بنانے کے لئے ان کے شوہر اور اداکار احسن خان نے ان کی ہمت بندھائی لیکن اچانک احسن کمرے میں آئے تو منال نے انھیں کمرے سے جانے کے لئے کہا کیونکہ وہ وی لاگ بنا رہی تھیں۔ منال نے ہلکے پھلکے انداز میں احسن سے معذرت بھی کی۔

Manal Khan Konsa Mask Lagati Hai

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Manal Khan Konsa Mask Lagati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Manal Khan Konsa Mask Lagati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4714 Views   |   04 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ ماسک لگاتی ہوں.. منال خان نے ہمیشہ فریش نظر آنے کا کیا راز بتایا؟

اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ ماسک لگاتی ہوں.. منال خان نے ہمیشہ فریش نظر آنے کا کیا راز بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ ماسک لگاتی ہوں.. منال خان نے ہمیشہ فریش نظر آنے کا کیا راز بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔