شوہر کا گھر بکوا دیا اور ایک بیٹے کو باہر نکال دیا۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے نے دولت کی لالچی عورتوں کو نیا سبق سکا دیا

"شوہر کے منع کرنے کے باوجود اس کا گھر بکوا دیا. کماؤ بیٹے کی ہر بات مانی. اب احساس ہورہا ہے"

"ان کا تعلق ان عورتوں میں سے ہے جو ہمیشہ لگژری کی تلاش کرتی ہیں اور پھر کوئی اولاد زیادہ کما کر لائے تو اس کی محبت میں اندھی ہو کر سب کو بھلا دیتی ہیں"

"جو کچھ شگفتہ نے شرجینا اور مصطفی کے ساتھ کیا وہ بھولنے لائق نہیں ہے. جیسی کرنی ویسی بھرنی"

"زیادہ کی لالچ انسان کو لے ڈوبتی ہے. شگفتہ کا کردار اس کی مثال ہے"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو اس ہفتے مشہور ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم"کی اقساط میں شگفتہ ہے کردار پر تبصرے کررہے ہیں.

واضح رہے کہ اس ہفتے دکھایا گیا کہ شگفتہ ہے لالچی بیٹے عدیل نے ایک ڈیل کو قرض کی رقم واپس کرنے کے لیے باپ کا گھر بکوا دیا جبکہ والدین سے یہ جھوٹ بولا کہ وہ اپنے گھر کے قریب ان کے لیے عالیشان فلیٹ خرید کر ان کے نام کرچکا ہے اور اب سے وہ وہاں رہیں گے. البتہ اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں گھر لا کر وہ خاطر تواضع کر ہی رہا ہوتا ہے کہ بیرون ملک گئی رباب واپس آجاتی ہے اور ساس کا خیال کیے بغیر ان کی آمد پر عدیل کو آڑے ہاتھوں لیتی ہے. جس پر ساس (شگفتہ) کی آنکھیں کھل جاتی ہیں اور وہ عدیل کی اصلیت پر رو پڑتی ہیں.

بعد میں ان کے شوہر بھی اس بات کو بھانپ لیتے ہیں لیکن اب پچھتائے کیا ہووت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت. اب شگفتہ کے پاس نہ تو اپنا گھر ہے نہ ہی دوسرے بیٹے کا سہارا جسے وہ پہلے ہی نکال چکی ہیں.

صارفین کا خیال ہے کہ شگفتہ جیسی خواتین معاشرے میں عام ہیں جو لگثرری اور آسائشات دیکھ کر صحیح غلط بھول جاتی ہیں. شگفتہ کو شوہر کی مرضی کے بغیر بیٹے کو گھر بیچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی. ایسی خواتین اپنے ساتھ اپنے خاندان کو بھی لے ڈوبتی ہیں.

Kabhi Main Kabhi Tum New Turn

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kabhi Main Kabhi Tum New Turn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kabhi Main Kabhi Tum New Turn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2377 Views   |   18 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

شوہر کا گھر بکوا دیا اور ایک بیٹے کو باہر نکال دیا۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے نے دولت کی لالچی عورتوں کو نیا سبق سکا دیا

شوہر کا گھر بکوا دیا اور ایک بیٹے کو باہر نکال دیا۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے نے دولت کی لالچی عورتوں کو نیا سبق سکا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کا گھر بکوا دیا اور ایک بیٹے کو باہر نکال دیا۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے نے دولت کی لالچی عورتوں کو نیا سبق سکا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔