کیا آپ کا بار بار میٹھا کھانے کا دِل کرتا ہے جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں اس کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے

اگر آپ کسی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو میٹھا کھانے کی خواہش ہونا ایک عام سی بات ہے، اکثر لوگ میٹھے کے شوقین بھی ہوتے ہیں جس وجہ سے بار بار ان کا ذہن بھی اس طرف متوجہ ہوتا ہے اور وہ خود کو روک نہیں پاتے، لیکن اس قدر میٹھا کھانا آپ کے وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ متعدد بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے، اس لئے اس عادت سے جان چھڑانا انتہائی اہم ہے۔ لیکن آخر اس بُری عادت سے جیسے جان چھڑائی جائے اس کے چند آسان طریقے آج ہم آپ کو بتائیں گے، تو چلیں پھر بنا وقت ضائع کرے یہ طریقے جان لیں اور آپ بھی اپنی زندگی سے بےوقت میٹھا کھانے کی عادت کو کریں دور۔

میٹھا کھانے کی خواہش کو مات دینے کے طریقے

سب سے پہلے یہ جان لیں کہ جب کبھی بھی آپ کو میٹھے کی خواہش ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کے جسم سے ضروری غذائی اجزاء زائل ہو رہے ہیں اور ایسے میں آپ کو سر درد، متلی، ڈی ہائیڈریشن اور نیند میں خلل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو اس قسم کی علامات ہوں اور دل چاہے کہ بس فوری کچھ میٹھا کھانے کو مل جائے تو آپ ذیل طریقوں سے اپنی اس خواہش کی عادت کو ختم کر سکتے ہیں۔

• اچار اور مربہ

میٹھے کھانے کی عادت کو ختم کرنے کے لئے اگر آپ اپنے کھانے میں گھر کے بنے ہوئے اچار یا تازہ پھلوں سے تیار شدہ مربہ کھائیں تو اس سے آپ کی یہ عادت ختم ہو سکتی ہے کیونکہ ان میں موجود کھٹاس آپ کی اس خواہش کو پورا کرے گی اور اس کھٹے ذائقے کے بعد آپ کا دل بھی نہیں چاہے گا کہ آپ کچھ بھی میٹھا کھائیں، البتہ اچار اور مربے کا استعمال نقصان دہ بھی نہیں اگر یہ گھر میں تیار شدہ ہوں۔

• مختلف دالوں کا استعمال

آپ دالوں کا کھانے میں تو کھاتے ہی ہوں گے، ساتھ ہی انہیں اگر میٹھے کی خواہش کے وقت کھا لیں تو آہستہ آہستہ آپ کی یہ عادت ختم ہو سکتی ہے، کبھی بھنی ہوئی دال تو کبھی سوپ جیسی دال بنا لیں اور دن میں جب کبھی بے وقت کچھ کھانے کا دل کرے تو یہ دال کھا لیں پروٹین بھی ملے گا اور میٹھے کی عادت بھی ختم ہو گی۔

• دلیوں کا استعمال

کم سے کم ہفتے میں تین مرتبہ اپنی غذا میں دلیہ شامل کریں، جو، باجرے، جوار وغیرہ کا دلیہ بنا کر استعمال کریں اور اس کو لازم بنا لیں کیونکہ یہ آپ کو صحت و توانائی بخشتا ہے اور آپ کی بے وقت کی بھوک کو مٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے دلیہ کھائیں صحت بنائیں اور میٹھے سے جان چھڑائیں۔

Kia Ap Ka Bhi Meetha Khane Ka Dil Karta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Ap Ka Bhi Meetha Khane Ka Dil Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Ap Ka Bhi Meetha Khane Ka Dil Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3598 Views   |   21 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کا بار بار میٹھا کھانے کا دِل کرتا ہے جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں اس کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے

کیا آپ کا بار بار میٹھا کھانے کا دِل کرتا ہے جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں اس کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بار بار میٹھا کھانے کا دِل کرتا ہے جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے؟ تو اب پریشان نہ ہوں جانیں اس کو کنٹرول کرنے کے آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔