اکثر لوگ سبزیاں کھانے میں نخرے کرتے ہیں جبکہ متوازن اور صحت مند جسم کیلیئے آپ کو اپنی خوراک میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں شامل کرنی چاہیئے۔ ویسے تو ساری سبزیاں ہی فائدہ مند ہوتی ہیں لیکن آج بات کریں گے بھنڈی کی، کیونکہ اس سبزی کے صحت سے متعلق فوائد جانننے کے بعد آپ اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں گے
بھنڈی کن بیماریوں سے بچاتی ہے؟
کینسر سے بچاتی ہے:
بھنڈی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوتی ہے جو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ اور ہم سب جانتے ہیں کہ فری ریڈیکلز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہٰذا بھنڈی کھانے سے آپ کو کینسر سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔
اسقاطِ حمل سے بچاتی ہے:
بھنڈی صحت مند حملم کیلیئے بہترین سبزی ہے، یہ پیدائشی تقاص کو روکتی ہے اور بچے کی نشونما کو فروغ دیتی ہے۔ بھنڈی نہ صرف نئے خلیات کی پیداوار کو بڑھاتی ہے بلکہ اسقاط حمل کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ اسلیئے حاملہ خواتین کیلیئے بھنڈی کھانا بہت فائدہ مند ہے۔
ہاضمہ بہتر کرے اور قبض سے بچائے:
بھنڈی ہاضمے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے اور آپ کی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے استعمال سے قبض سے بھی بچا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی بھنڈی آپ کے وزن کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بالوں کے لیے بہترین:
آپ ابلی ہوئی بھنڈی کو لیموں کے رس کے ساتھ اپنے بالوں کو چمکدار بنانے اور ریشم کی طرح لہرانے کے لیے لگا سکتے ہیں اور اسے کھانے کے تو فوائد ہی بہت ہیں۔
آنکھوں کے موتیا سے بچاتی ہے:
بھنڈی آپ کی آنکھوں کو میکولر ڈیجنریشن ہونے سے روکتی ہے اور ساتھ ہی یہ موتیا بند جیسی بیماری کی روک تھام بھی کرتی ہے۔ بھنڈی آنکھوں کی بینائی اور صحت کیلیئے کافی فائدہ مند ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhind Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhind Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.