خواتین اور بچیوں میں کیلشئیم کی کمی دور کرنے ،چہرے کی رونق لوٹانے کے لئے اب گرمیوں میں بھی صرف 2 اجزاء سے پنجیری بنائیں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں

آج کل بچوں میں کیلشئیم کی کمی کا مرض عام ہے اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک اہم وجہ بچیوں میں لیکوریا کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے کیلشئیم کی بےحد کمی، ہڈیوں کی کمزوری، چہرے کی بے رونقی، اور بدن کمزور ہونا ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو جسم کو اندرونی طور پر بھی بے حد کمزورکردیتی ہیں۔ یہاں ہم اسی کمی کو دور کرنے کی بے حد آسان ریسیپی لائے ہیں جو بنانے میں بہت آسان ہے اور کھانے میں بہت مزیدار ہے۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:

پھول مکھانے 1 کپ
ثابت ناریل 1 کپ(ثابت ناریل کو کدوکش کر کے اس کا برادہ بنا لیں)
پھول مکھانے کیلشئیم کا بہترین زریعہ ہیں ان میں بے انتہا کیلشئیم پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس سے وزن نہیں بڑھتا ڈائٹ کرنے والی بچیاں اورخواتین بھی اس کو بآسانی استعمال کر سکتی ہیں۔ اب کسی پین میں دو چمچ دیسی گھی لے کر اس میں یہ مکھانے ہلکے سنہری کر لیں تاکہ یہ کرنچی ہو جائیں۔ اب ان کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور گرائنڈ کر لیں۔ اب اسی پین میں ناریل کا برادہ بھی ہلکا سا فرائی کر لیں۔ آنچ بالکل دھیمی رکھنا ہے۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کر لیں۔

شیرہ بنانے کے لئے

مصری 1 کپ
پانی آدھا کپ
ان دونوں چیزوں کو پکا کر ایک تار کا شیرہ بنا لیں۔ اور فرائی کئے ہوئے مکھانے اورناریل کے مکسچرمیں یہ شیرہ ڈال دیں اور اچھی طرح یک جان کرلیں۔ اب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس کے لڈو بنا لیں یا ان کو آپ کسی بھی شیپ میں بنا سکتے ہیں چاہیں تو کسی ٹرے میں پھیلا کر حلوے کی طرح کاٹ لیں یہ آپ کی کیلشئیم کی کمی دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ اس سے آپ کی جلد خوبصورت ہوگی،بال اور ناخن بھی اچھے ہوں گے، چہرہ چمک اٹھے گا۔ آزمائیں اور ہمیں کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ کو یہ نسخہ کیسا لگا۔

Calcium Ki Kami Door Karne Ke Liye Panjeeri

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Calcium Ki Kami Door Karne Ke Liye Panjeeri and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Calcium Ki Kami Door Karne Ke Liye Panjeeri to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4784 Views   |   15 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خواتین اور بچیوں میں کیلشئیم کی کمی دور کرنے ،چہرے کی رونق لوٹانے کے لئے اب گرمیوں میں بھی صرف 2 اجزاء سے پنجیری بنائیں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں

خواتین اور بچیوں میں کیلشئیم کی کمی دور کرنے ،چہرے کی رونق لوٹانے کے لئے اب گرمیوں میں بھی صرف 2 اجزاء سے پنجیری بنائیں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین اور بچیوں میں کیلشئیم کی کمی دور کرنے ،چہرے کی رونق لوٹانے کے لئے اب گرمیوں میں بھی صرف 2 اجزاء سے پنجیری بنائیں اور ڈھیروں فائدے اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔