ہم نے ایسی بچی گود لی جس کے دل میں سوراخ تھا۔۔ یتیم خانے والوں کے منع کرنے کے باوجود بیمار بچی کو ہی کیوں گود لیا اور اب وہ کس حال میں ہے؟

“میں وہ بچی ہوں جسے اس کے سگے ماں باپ نے چھوڑ دیا تھا کیوں کہ میرے دل میں پیدائشی سوراخ تھا اور اتنی کمزور تھی کہ ساری ہڈیاں باہر کو نکلی ہوئی تھیں یہاں تک کہ بھوک کی کمی سے زبان کا رنگ بھی جامنی پڑچکا تھا“

یہ کہنا ہے ٹیا بھاٹیا کا جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ ٹیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں سگے والدین نے انبالہ کے یتیم خانے میں جمع کروادیا تھا کیوں کہ وہ مجھ جیسی بیمار بچی کو نہیں پالنا چاہتے تھے لیکن پھر ٹورونٹو سے ایسا پنجابی جوڑا یتیم خانے آیا جس نے مجھے گود لیا اور آج میرے لئے وہی میرے حقیقی ماں باپ ہیں۔

گود لینے کے لئے آئے والدین کو یتیم خانے نے جو پہلا بچہ دکھایا وہ میں تھی اور میری حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن میرے لے پالک ماں باپ نے کسی اور بچے کو دیکھنے سے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ یتیم خانے والوں نے بھی کہا کہ اس بچی کے بجائے کسی اور بچے کو گود لے لیں۔ دل میں سوراخ کی وجہ سے میرے والدین اپنے ساتھ باہر بھی نہیں لے جاسکتے تھے۔ والد نے یتیم خانے والوں کو جواب دیا کہ “یہ بچہ ہے کوئی چیز نہیں میں اس کا خود علاج کرواؤں گا اور تن تک یہاں رہوں گا جب تک میری بیٹی ساتھ چلنے کے لئے صحت مند نہیں ہوجاتی“

اس کے بعد میرا مکمل علاج کروایا گیا اور دل کی سرجری کی گئی اس کے بعد میں اپنے والدین کے ساتھ ٹورونٹو چلی گئی۔ انھوں نے خاندان والوں کے طعنے سنے لیکن میری بہترین پرورش کی۔ کبھی احساس نہیں ہوا کہ میں ان کی سگی بیٹی نہیں۔ میں جو کچھ بھی ہوں سب ان کی بدولت ہے۔ جب کوئی ماما پاپا سے کہتا ہے کہ میں ان کی طرح ہوں تو وہ دونوں بہت خوش ہوتے ہیں۔

Beti Ke Dil Mein Sorakh Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ke Dil Mein Sorakh Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ke Dil Mein Sorakh Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1328 Views   |   22 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

ہم نے ایسی بچی گود لی جس کے دل میں سوراخ تھا۔۔ یتیم خانے والوں کے منع کرنے کے باوجود بیمار بچی کو ہی کیوں گود لیا اور اب وہ کس حال میں ہے؟

ہم نے ایسی بچی گود لی جس کے دل میں سوراخ تھا۔۔ یتیم خانے والوں کے منع کرنے کے باوجود بیمار بچی کو ہی کیوں گود لیا اور اب وہ کس حال میں ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم نے ایسی بچی گود لی جس کے دل میں سوراخ تھا۔۔ یتیم خانے والوں کے منع کرنے کے باوجود بیمار بچی کو ہی کیوں گود لیا اور اب وہ کس حال میں ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔