بیٹے کو اپنے سامنے بڑا ہونا دیکھنے کی خواہش تھی مگر۔۔ نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی جوڑی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی مشہور ترین جوڑی تھی۔ اس شہرت کی وجہ ان دونوں کی لوگوں کے دلوں کو چھو لینے والی گلوکاری کے علاوہ دونوں کے درمیان بہن بھائی کا پر خلوص رشتہ بھی تھا۔ شاید ہی نازیہ زوہیب سے پہلے یا پھر بعد میں بھی کسی بہن بھائی کی جوڑی نے گلوکاری کے میدان میں اتنی شہرت اور عوام کی محبت پائی ہو۔

البتہ عوام کا دل اس وقت ٹوٹ گیا جب کروڑوں دلوں کی ملکہ انتہائی کم عمری میں ہی کینسر کا شکار ہو کر دنیا سے چلی گئیں۔ ان تمام مداحوں کے بیچ زوہیب حسن ایک ایسے شخص تھے جن سے نہ صرف ان کی پیار کرنے والی بہن چھن گئی بلکہ ان کی بچپن کی دوست اور ساتھی گلوکارہ بھی ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئی۔ زوہیب اپنی بہن سے آج بھی اتنی محبت کرتے ہیں کہ اکثر ٹی وی شوز میں انھیں یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے زوہیب حسن اور ان کے اہل خانہ کے پاس نازیہ کی سب سے بہترین نشانی ان کا بیٹا موجود ہے جسے زوہیب اپنے بیٹوں کی طرح چاہتے ہیں۔

بیٹے کو بڑا ہوتے دیکھنے کے لئے نازیہ حسن زندہ رہنا چاہتی تھیں

حال ہی میں زوہیب حسن نے اپنی مرحومہ بہن اور بھانجے کی ایک ایسی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جسے نازیہ کے مداحوں نے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ زوہیب اس تصویر کے ساتھ لکھتے ہیں کہ "یہ نازیہ حسن اور ان کے نومولود بیٹے آریز کی ایک بہت نایاب تصویر ہے۔ جب نازیہ کو اپنے اندر کینسر کی بیماری کا علم ہوا تو انھوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ پلیز میری جان بچانے کی اور کوشش کریں تا کہ میں اپنے بیٹے کو بڑا ہوتا ہوا دیکھ سکوں"

نازیہ حسن کے بیٹے اب کہاں ہیں؟

زوہیب حسن اپنے بھانجے کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ" بدقسمتی سے نازیہ کو لمبی عمر تو نہ مل سکی مگر ان کے بیٹے کی پرورش میری اور نازیہ کی والدہ، ہماری بہن زہرہ اور میں نے مل کر کی ہے۔ نازیہ کا خواب تھا کہ ان کا اکلوتا بیٹا آریز ایک کامیاب وکیل بنے تو اب ان کا خواب پورا ہوگیا ہے اور آریز اب دنیا کی ایک بڑی لاء فرم کے لیے کام کررہا ہے"

Bete Ko Apne Samny Bara Hoty Dekhu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ko Apne Samny Bara Hoty Dekhu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ko Apne Samny Bara Hoty Dekhu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2862 Views   |   11 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹے کو اپنے سامنے بڑا ہونا دیکھنے کی خواہش تھی مگر۔۔ نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟

بیٹے کو اپنے سامنے بڑا ہونا دیکھنے کی خواہش تھی مگر۔۔ نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو اپنے سامنے بڑا ہونا دیکھنے کی خواہش تھی مگر۔۔ نازیہ حسن کا اکلوتا بیٹا کون ہے اور کیا کرتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔