ناریل یا کھوپرے کے تیل کے ان گنت فوائد ہیں یہ میٹابولزم بڑھاتا ہے، اینٹی مائیکروبیل ہے، اینٹی بیکٹیریل بھی ہے اور سوزش میں بھی آرام دیتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا ایک ایسا حیرت انگیز استعمال بھی ہے جس سے مچھر دور بھگائے جا سکتے ہیں۔
تو آج ہم آپ کو ناریل کے تیل اور اس کے پانی کی ایسی خصوصیت اور اس کا ایک ایسا استعمال بتانے جا رہے ہیں جس سے مچھر آپ سے دور رہیں گے۔
ناریل کے پانی کا استعمال:
کیونکہ ناریل اینٹی بیکٹریل ہے اس لئے یہ اینٹی انسیکٹ خصوصیت بھی رکھتا ہے یعنی یہ مچھر مکھی اور دیگر اڑنے اور رینگنے والے کیڑے مکوڑوں سے آپ کے جسم کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔
آپ دن میں 3 سے 4 بار اگر ناریل کا پانی پی لیں تو یہ آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ایک اینٹی انسیکٹ باڈی بنا دے گا اور یوں مچھر آپ کے جسم سے باہر آنے والے پسینے کی نمی کی باعث آپ سے دور رہیں گے۔
ناریل کے تیل کا استعمال:
اگر آپ روزانہ شام کے وقت باہر جاتے ہیں تو جانے سے پہلے نہا کر جسم پر ناریل کا تیل لگا لیں اس سے آپ کو مچھروں سے بیرونی طور پر حفاظت ملے گی اور یوں آپ کے جسم کے کسی بھی کھُلے اعضاء پر مچھر نہیں بیٹھے گا۔
اینٹی انسیکٹ ناریل کا تیل لگانے کی ٹِپ:
ناریل کا تیل: حسبِ ضرورت
ایک چمچہ اور پیالی
کوئی بھی اور جِلد پر لگانے والا تیل (ٹی ٹری آئل، ایواکاڈو آئل) : حسبِ ضرورت
لگانے کا طریقہ:
پیالی میں ناریل کا تیل، ایواکاڈو آئل ڈالیں اور چمچ کی مدد سے ان کو اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں پھر اس کو لوشن کی طرح جسم پر لگا لیں، نہ ہی مچھر جسم پر بیٹھے گا نہ ہی کاٹ سکے گا۔