شادی سے چند دن پہلے دلہن لڑکا بن گئی ۔۔ ملتان کی 24 سالہ لڑکی، جو داڑھی موچھ کے بغیر ہی لڑکا بن گئی، دیکھیے

دنیا میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن چکے ہیں، یہ واقعات اس حد تک منفرد اور حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ ان پر یقین کرنا عام انسان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والی فرحانہ نے زندگی کے 23 سال لڑکی بن کر گزارے، لیکن 24 ویں سال میں اچانک فرحانہ لڑکا بن گئیں اور ان کا نام بھی محمد دائم پڑ گیا۔

">

فرحانہ کو جسمانی طور پر کچھ ایسی تبدیلی محسوس ہوئی جو کہ انہیں عجیب لگی، اور پھر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد اب وہ باقاعدہ طور پر فرحانہ سے محمد دائم بن چکے ہیں۔

اسکول، کالج اور یونی ورسٹی میں فرحانہ (محمد دائم) نے لڑکیوں ہی کے ساتھ وقت گزارا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سہیلیاں فرحانہ سے کئی راز بھی شئیر کر چکی ہیں۔ لیکن وہ سب سہیلیاں اس وقت حیرت میں مبتلا ہو گئیں جب ان کی دوست فرحانہ اب محمد دائم بن گئے۔

جس کے بعد سہیلیوں کی جانب سے محمد دائم سے رابطہ بھی کیا گیا اور اب محمد دائم ان سے بات بھی کرتے ہیں۔ محمد دائم بتاتے ہیں کہ وہ سہیلیاں بھی مجھ سے بات کر رہی ہیں جن سے کبھی میری بات نہیں ہوئی۔

رپورٹر کے سوال پر محمد دائم نے بتایا کہ اب لڑکیوں سے بات کرنے کے لیے مجھے بیلنس نہیں ڈلوانا پڑتا کیونکہ لڑکیاں خود کالز کرتی ہیں۔ محمد دائم چونکہ پہلے فرحانہ تھے، اور ان کی زندگی کا ایک دلچسپ لمحہ وہ بھی تھا جب ان کی شادی خالہ کے بیٹے سے طے پا گئی تھی۔ محمد دائم بتاتے ہیں کہ نانی نے بچپن ہی میں میری نسبت خالہ کے بیٹے سے طے کر دی تھی۔ ہماری منگنی بھی ہو گئی تھی اور بڑی دھوم دھام سے منگنی ہوئی تھی جس میں پورا خاندان شامل تھا، جبکہ سہیلیوں نے بھی شرکت کی

محمد دائم بتاتے ہیں کہ منگیتر مجھے پسند کرتے تھے اور چاہتے تھے مگر میں انہیں ہم دونوں کے درمیان انڈراسٹینڈنگ کی وجہ سے خوش تھی۔ وہ کئی مرتبہ تحائف بھی بھیجا کرتے تھے اور میں بھی خالہ سے پوچھ کر ان کی پسند کے تحائف بھجوایا کرتی تھی۔

فرحانہ (محمد دائم) کے منگیتر سعودی عرب میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ منگنی کے لیے ملتان آئے تھے، لیکن منگنی کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی منگیتر اب لڑکی نہیں رہی بلکہ لڑکا بن گئی ہے تو انہیں دُکھ ہوا تھا اور وہ روئے بھی تھے، کیونکہ وہ فرحانہ سے پیار کرتے تھے مگر خوشی خوشی اس حقیقت کو تسلیم کر کے محمد دائم کے لیے تحائف اور پیسے بھی بھجوائے تھے۔

اب محمد دائم ایک نوجوان لڑکے کے طور پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں، والدہ کو بھی بیٹے پر فخر ہے۔ محمد دائم جب فرحانہ تھے تو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوکری بھی کرتے تھے مگر رمضان کی وجہ سے وہ گھر پر ہی ہیں، البتہ جم جوائن کیا ہے۔

محمد دائم کہتے ہیں کہ انہیں کئی رشتوں کی آفر آ چکی ہے، جن میں کئی سہیلیاں بھی شامل ہیں۔ محمد دائم کے انداز سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنی ہی کسی سہیلی کو پسند کرتے ہیں۔ محمد دائم کا یہ انٹرویو میرا پاکستان کی جانب سے لیا گیا تھا۔

Shadi Se Pehle Ladki Ladka Ban Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Se Pehle Ladki Ladka Ban Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Se Pehle Ladki Ladka Ban Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   1 Comments   |   40687 Views   |   10 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

  • ,

شادی سے چند دن پہلے دلہن لڑکا بن گئی ۔۔ ملتان کی 24 سالہ لڑکی، جو داڑھی موچھ کے بغیر ہی لڑکا بن گئی، دیکھیے

شادی سے چند دن پہلے دلہن لڑکا بن گئی ۔۔ ملتان کی 24 سالہ لڑکی، جو داڑھی موچھ کے بغیر ہی لڑکا بن گئی، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی سے چند دن پہلے دلہن لڑکا بن گئی ۔۔ ملتان کی 24 سالہ لڑکی، جو داڑھی موچھ کے بغیر ہی لڑکا بن گئی، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔