کینسر کا نام سن کر ہی روح کانپ جاتی ہے کیونکہ اگر یہ کسی کو ہوجائے تو زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ جو افراد آج کینسر میں مبتلا ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک وقت انتہائی سخت ہے۔ لیکن اگر وقت پر کینسر کا علاج کرالیا جائے تو اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ہمارے سامنے بہت سے ایسے نام موجود ہیں جنہوں نے کینسر سے جنگ لڑی اور پھر ایک خوشگوار زندگی حاصل کی۔
مشہور پاکستانی خواتین شخصیات جنہوں نے کینسر کو شکست دی آج ہم ان کے بارے میں جانیں گے۔
نادیہ جمیل
شوبز انڈسٹری کا مشہور نام نادیہ جمیل جنہوں نے بہادری کے ساتھ کینسر جیسی جان لیوا مرض کا مقابلہ کیا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی بیماری اور علاج سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ کہ کیموتھراپی اور ریڈیئیشن کے دوران ان کے جسم کی نسیں تک جل گئی تھیں۔ نادیہ جمیل کے مطابق خدا کی جانب سے عطا کی گئی طاقت اور ہمت کی وجہ سے ہی انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صحت یاب ہوئیں۔
اسماء عباس
پاکستان کی معروف اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن اسماء عباس کا شمار کینسر جیسی خطرنال بیماری کو شکست دینے والی مشہور شخصیات میں کیا جاتا ہے۔ یہ وہ بہادر اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی بیماری میں بھی اپنا کام جاری رکھا اور نہ صرف اس کا مقابلہ کیا بلکہ شکست بھی دی۔
پلوشہ یوسف
مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کی چھوٹی بہن اور ماڈل پلوشہ یوسف نے بھی کینسر سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب انہیں کینسر سے نجات مل گئی ہے ۔جبکہ اسی مرض سے ان کی بڑی بہن رقیہ کا بھی انتقال ہوا تھا۔
اسما نبیل
اسما نبیل ایک بہترین، نفیس، اور بہادر خاتون تھیں۔ یہ مشہور شخصیت بھی کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ان کا انتقال 2 جولائی 2021 میں ہوا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Actresses Who Battled With Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Actresses Who Battled With Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.