جو بھی ہوگا ذمہ دار رابعہ انعم ہے.. ایک کے بعد ایک 3 شادیاں کیوں کیں؟ اشفاق ستی کا ویڈیو پیغام

"میں 17 سال بعد اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچا تھا،م کسی سے مدد نہیں مانگی اس دوران آپ لوگوں کی جانب سے دی گئی محبت کا میں شکر گزار ہوں. کسی بھی معاملے پر مؤقف ہونا بہت ضروری ہے، ہرکہانی کے دورخ ہوتے ہیں۔ میرا میری اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہمارا نجی معاملہ تھا۔ ہر گھر میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوتا ہے۔ اس معاملے کو بڑھاوا دے کر میری کردار کشی کی جارہی ہے. ایک شخص جو آج تک شریف تھا، اس کو اچانک درندہ بنادیا گیا ہے۔ میری ذاتی زندگی کو جگہ جگہ اچھالا جارہا ہے۔ ان معاملات پر بات کی جارہی ہے جس کو کوئی نہیں جانتا ہے. رابعہ انعم صاحبہ مجھے جس طرح ذاتی طور پر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ آپ میری کولیگ تھیں۔ آپ کے ساتھ میرا احترام کا رشتہ تھا۔ آپ نے اس سارے معاملے میں مجھے کوئی کال یا میسج کر کے میرا مؤقف جاننے کی کوشش نہیں کی اور آپ کے الفاظ کی وجہ سے میں اس وقت ذہنی اذیت میں ہوں"

یہ کہنا ہے نجی چینل کے معروف میزبان اشفاق اسحاق ستی کا جن پر گزشتہ دنوں ان کی دوسری اہلیہ نومائکہ ستی نے بدترین تشدد کے الزامات عائد کیے جس کے جواب میں اشفاق نے ویڈیو پیغام بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا.

اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کا اور ان کی بیوی نومیکا کے ساتھ جو بھی معاملہ ہے پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔ لیکن بلاوجہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہئے۔ جب عدالتیں اپنا کام کررہی ہیں تو میڈیا کی عدالت نہ لگائی جائے. میری تیسری اہلیہ زارا انصاری کے رشتے کو غلط نام دیا جارہا ہے جبکہ ہماری شادی کو 3 سال ہوگئے ہیں اور ہمارا ایک پونے 2 سال کا بیٹا بھی ہے۔ زارا کو میری پچھلی شادیوں اور بچوں سے متعلق سب کچھ معلوم ہے. میں نومیکا کو زیادہ اہمیت دیتا تھا کیونکہ وہ میرے بچوں کے ساتھ رہ رہی تھیں. لیکن چھوٹے چھوٹے معاملے پر جھگڑا کرنا، بار بار اس بات کا تقاضہ کرنا کہ میں اپنی تیسری بیوی کو طلاق دے دوں یہ نہیں ہوسکتا. اشفاق ستی کا کہنا تھا کہ ان کی تین شادیوں کی وجہ ان کے بچے ہیں. پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی جس سے ان کے تین بچے تھے اور ان کی پرورش کے لئے ماں کی ضرورت تھی جس کے بعد انھیں دوسری اور پھر تیسری شادی کرنی پڑی.

Ashfaq Satti Allegations And Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ashfaq Satti Allegations And Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ashfaq Satti Allegations And Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1709 Views   |   30 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جو بھی ہوگا ذمہ دار رابعہ انعم ہے.. ایک کے بعد ایک 3 شادیاں کیوں کیں؟ اشفاق ستی کا ویڈیو پیغام

جو بھی ہوگا ذمہ دار رابعہ انعم ہے.. ایک کے بعد ایک 3 شادیاں کیوں کیں؟ اشفاق ستی کا ویڈیو پیغام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو بھی ہوگا ذمہ دار رابعہ انعم ہے.. ایک کے بعد ایک 3 شادیاں کیوں کیں؟ اشفاق ستی کا ویڈیو پیغام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔