Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain

How to Keep Spiders Out of Your Room & House - Makri Se Nijat

آپ کو مکڑیاں دیکھ کر ڈر لگتا ہو یا نہ ہو مگر آٹھ ٹانگوں والی یہ مخلوق گھروں میں دندناتی پھرتی ہے، چھتوں پر جالے بناتی ہے اور اکثر انہیں دیکھنا کوئی خوشگوار تجربہ تو نہیں ہوتا۔
عام طور پر یہ مکڑیاں غذا یا گرم جگہ کی تلاش میں خزاں کے دوران گھروں کا رخ کرتی ہیں جبکہ گرمیوں میں کھلی کھڑکیاں انہیں راستہ دکھاتی ہیں۔
مگر گھروں کو مکڑیوں سے صاف کرنا، وہ بھی زیادہ محنت کیے بغیر کتنا ممکن ہے ؟ تو اس کا جواب ہے کہ یہ کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔
کیمیکلز اور دیگر کیڑے مار ادویات بھی اس کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں مگر یہ صحت کے لیے نقصان بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
تو اگر آپ بھی گھر سے مکڑیوں سے نجات چاہتے ہیں تو درج ذیل میں چند آسان اقدامات کو آزما کر دیکھیں۔

صفائی کا خیال
اگر تو ویکیوم کلینیر ہو تو اسے ایسے مقامات جیسے سنک یا واش بیسن کے نیچے، الماری کے پیچھے یا بڑے فرنیچر کے نیچے یا پیچھے ضرور استعمال کریں، تاہم وہ نہ ہو تو بھی جھاڑو اس مقصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

جالوں کا خاتمہ
نمایاں نظر آنے والے جالوں کو صاف کرنا بھی معمول بنالیں۔

دراڑیں بھریں
دیواروں میں دراڑوں کو بھر دیں، پائپوں اور دروازوں کے نیچے خلاءکو بھی بھرنا مکڑیوں کو گھر میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

ان کی پناہ گاہیں بننے والی چیزوں کو ہٹا دیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں لکڑی کے ڈھیر، کھاد کے ڈھیر یا ایسے کسی بھی چیز کے ڈھیر کو گھر کے قریب جمع نہ ہونے دیں۔

کیڑوں کی روک تھام
گھر میں مکھیوں یا دیگر کیڑوں کی آمد روکنا بھی مکڑیوں کو گھروں میں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ خوراک کے بغیر ان کے لیے اپنی بقاءمشکل ہوتی ہے۔

Get easy tips on how to keep spiders out of your room or from whole house (in Urdu).

If there are spiders in your home, you had often thought about getting rid of them. Mostly seeing them does not create a good experience. Generally, spiders head toward houses for seeking food or warmth whereas in summer days, open windows show them the path inside.

If you want to keep spiders away while sleeping or awaking, following are some useful tips.

Tags : How to Keep Wolf Spiders Out of Your House Keep Spiders Away While Sleeping Get Rid of Spiders from Home

By Sameer    |    In Tips and Totkay   |    0 Comments    |    12000 Views    |    01 Oct 2017

Comments/Ask Question

Read Blog about Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.