اللہ کرے اب یہ شادی چل جائے ۔۔ شمعون عباسی کی اداکارہ شیری سے چوتھی شادی، سوشل میڈیا صارفین کامیاب ازدواجی زندگی کے مشورے دینے لگے

اداکار شمعون عباسی نے ماضی کی مشہور اداکارہ و ماڈل شیری شاہ سے 50 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی۔ 5 سال سے دونوں اداکار ایک ساتھ تھے اور اکثر ان کے چرچے ہوتے رہتے تھے لیکن آج سے قبل کبھی دونوں سے اس کے متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا البتہ اب شیری نے خود اپنے فیس بُک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کردی کہ دونوں نے آپس میں شادی کرلی۔

شیری شاہ کے ساتھ تصاویر شمعون خود بھی پوسٹ کرتے رہے ہیں اور ان کو ایک اچھا دوست اور ساتھی لکھ چکے ہیں۔ 5 دن قبل شمعون نے اپنی بیوی کے لیے لکھا کہ زندگی میں سب سے مشکل کام ہے ان لوگوں کو اپنے لیے منتخب کرنا جو محنت کرنا، آگے بڑھنا، اچھا حوصلہ اور جذبہ رکھتے ہیں۔ میرا سفر بیشک کہیں اور سے شروع ہوا لیکن امید کرتا ہوں کہ آپ پر ختم ہو۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار شمعون نے جویریہ عباسی، حمائمہ ملک اور جویریہ رندھاوا سے بھی شادی کی تھی اور بدقسمتی سے کوئی شادی کامیاب نہ ہوسکی۔ البتہ اب سوشل میڈیا صارفین شمعون اور شیری کو خوش رہنے اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی دعائیں دے رہے ہیں۔

36 سالہ اداکارہ شیری شاہ کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی انہوں نے ڈاکٹر ملک انور سے 2013 میں کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور ایک سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔ شیری شاہ ڈرامہ انڈسٹری میں جویریہ اور سعود کے ڈرامے یہ زندگی ہے میں پنکی کے کردار سے مشہور ہوئیں تھیں.

Allah Kry Ye Shadi Chal Jaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Allah Kry Ye Shadi Chal Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Allah Kry Ye Shadi Chal Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3655 Views   |   06 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

اللہ کرے اب یہ شادی چل جائے ۔۔ شمعون عباسی کی اداکارہ شیری سے چوتھی شادی، سوشل میڈیا صارفین کامیاب ازدواجی زندگی کے مشورے دینے لگے

اللہ کرے اب یہ شادی چل جائے ۔۔ شمعون عباسی کی اداکارہ شیری سے چوتھی شادی، سوشل میڈیا صارفین کامیاب ازدواجی زندگی کے مشورے دینے لگے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ کرے اب یہ شادی چل جائے ۔۔ شمعون عباسی کی اداکارہ شیری سے چوتھی شادی، سوشل میڈیا صارفین کامیاب ازدواجی زندگی کے مشورے دینے لگے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔