دلہا 28 سال کا اور دلہن 82 سال کی ۔۔ پاکستان کی چند ایسی شادیاں، جنہوں نے سب کو حیران کر دیا

پاکستان میں نئی زندگی کی شروعات کرنے والے جوڑوں کی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ایک ایسی ہی خبر میں آپ کو چند منفرد اور حیرت انگیز جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے۔

چیک ریپبلک کی خاتون:

سیالکوٹ کے ایک اور جوان کو غیر ملکی خاتون مل گئی۔ 23 سالہ نوجوان عبداللہ گجراںوالہ کا رہائشی ہے جبکہ عبداللہ کی خاطر پاکستان آنے والی خاتون چیک ریپبلک سے پاکستان آ گئی ہیں۔ 65 سالہ خاتون پاکستانی نوجوان عبداللہ سے شادی کے لینے پاکستان آئی ہیں۔ عبداللہ گجراںوالہ میں رنگ کا کام کرتا ہے اور گھروں میں رنگ کا کام کرتا ہے۔

عبداللہ نویں جماعت تک ہی پڑھا ہے جبکہ اس کے برعکس ان کی اہلیہ اپنے ملک میں ٹیچر رہ چکی ہیں اور جرمن زبان سکھاتی تھیں۔ عبداللہ کے رشتہ دار اور گھر والے ان کی رات رات تک ویڈیو کالز اور کالز سے تنگ آ چکے تھے جبکہ عبداللہ بضد تھا کہ اسے اسی خاتون سے شادی کرن ہے۔ خاتون کی خاطر عبداللہ کے گھر والے بھی ناراض ہوئے۔

عبداللہ کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میں نے پاکستانی ایمبسی سے بہت جنگ لڑ ہے اس کے بعد میں پاکستان آ پائی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ کے والدین بہت اچھے ہیں ان کے ابو جی اور امی جی کا رویہ میرے ساتھ کافی اچھا ہے۔ تیسرے نمبر پر مجھے عبداللہ اچھے لگتے ہیں۔ اہلیہ کہتی ہیں کہ مجھے پاکستان کافی پسند آیا ہے مگر مجھے واپس اپنے ملک جانا ہے، کورونا کی وجہ سے ہم نہیں جا پا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عبداللہ فیس بک پر مجھے بار بار میسج کرتے تھے، حالانکہ میں نے انہیں منع بھی کیا مگر یہ نہیں مانے۔

بالآخر یہ مجھے منانے میں کامیاب ہو گئے اور میں پاکستان آ گئی ہوں۔ اہلیہ بتاتی ہیں کہ میرا کار حادثہ ہوا تھا جس کے باعث میں کام نہیں کر سکتی تھی اور مجھے ٹیچنگ چھوڑنا پڑی۔ عبداللہ نے اپنی اہلیہ کی وجہ سے انگریزی زبان سیکھی ہے ان کی انگریزی بھی دیکھنے والی ہے کیونکہ وہ انگریزی بولتے تو صحیح ہیں مگر شاید سننے والے ہی غلط سمجھتے ہیں۔ اب اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کی اگنریزی کتنی اچھی ہوگی۔ لیکن اہلیہ ان کی انگریزی کو سمجھ جاتی ہے۔

پالینڈ کی خاتون:

حافظ آباد کے 28 سالہ نوجوان نے 82 سالہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون باربرہ سے پسند کی شادی کر لی ہے۔ پالینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سوشل میڈیا پر حافظ ندیم سے دوستی کر بیٹھی تھیں۔ ندیم فیس بک پر باربرہ سے بات چیت کرتا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ خاتون ندیم کی خاطر پاکستان آ گئیں اور ندیم سے روایتی طور طریقے سے شادی کر لی۔

حافظ آباد کے ندیم کا اسپئیر پارٹس کا کاروبار ہے، ندیم اپنے کاروبار سے بے حد خوش ہیں۔اس جوڑے کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں کو انگریزی زبان نہیں آتی بلکہ دونوں گوگل پر پالش اور اردو زبان کو ٹرانسلیٹ کر کے بات کرتے ہیں۔ حافظ ندیم کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی، جبکہ لڑکی ندیم کی رشتہ دار تھی لیکن شادی سے محض تین دن پہلے ندیم نے اس لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا اور پالش خاتون سے شادی کا فیصلہ کیا۔

حافظ آباد کے ندیم کا اسپئیر پارٹس کا کاروبار ہے، ندیم اپنے کاروبار سے بے حد خوش ہیں۔اس جوڑے کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں کو انگریزی زبان نہیں آتی بلکہ دونوں گوگل پر پالش اور اردو زبان کو ٹرانسلیٹ کر کے بات کرتے ہیں۔ حافظ ندیم کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی، جبکہ لڑکی ندیم کی رشتہ دار تھی لیکن شادی سے محض تین دن پہلے ندیم نے اس لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا اور پالش خاتون سے شادی کا فیصلہ کیا۔

18 سالہ لڑکی اور 60 سالہ شخص:

یہ انوکھی شادی کا واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں 18 سالہ مصباح نے 60 سالہ غلام رسول سے پسند کی شادی کی۔ ان سے محبت کی شادی کرنے پر لڑکی کو گھر سے کافی ڈانٹ سننے کو ملی لیکن آخر گھر والے راضی ہو ہی گئے۔
اتنی بڑی عمر کے شخص سے شادی کرنے کی ایک ہی وجہ تھی کہ ان کا اخلاق بہت اچھا تھا۔

شادی کرنے سے پہلے لڑکی مصباح کا کہنا تھا کہ میں انہیں چھپ چھپ کر دیکھا کرتی تھی اور جب گھر والوں نے ان سے بات کی تو یہ بھی راضی ہو گئے اور پھر میں نے ہی انہیں شادی کیلئے پنجابی زبان کا مشہور گیت "لائیاں لائیاں" گا کرپرپوز کیا تو انہوں نے بھی مجھے بوبی فلم کا گانا جواباَ سنایا۔

یہی نہیں بلکہ پہلے تو زندگی بس ایسے ہی تھی جب سے ان سے شادی ہوئی ہے تو پتا چلا ہے کہ اصل میں زندگی گزارنی کیسے ہے۔شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انہوں نے کھانا بنانا بھی سکھایا اور آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی یہ پہلی شادی ہے۔

28 سالہ عورت کی 70 سالہ شخص سے شادی:

70 سالہ بابا جی سے شادی کرنے والی 28 سالہ ثمینہ کہتی ہیں کہ مجھے ان سے محبت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان سے شادی کی مگر جب سہیلیاں شادی کے بعد گھر آئیں۔

انہیں ان کی تصویر دیکھائی تو وہ حیران رہ گئیں اور کہا کہ کسی چھوٹی عمر والے شخص سے بھی شادی کر سکتی تھی آپ جس پر میں نے کہا کہ یہ بہت اچھے ہیں ، نرم دل ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔

اگر کسی بات پر لڑ بھی پڑوں تو کچھ نہیں کہتے، کیا یہ سب خوبیاں کسی اور شخص میں ہوں گی ۔ بیوی کی اپنے لیے تعریفیں سن کر بابا جی ارشد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

لیکن جب ان سے شادی کا پوچھا گیا کہ کیوں ان سے شادی کی تو کہتے ہیں کہ یہ میری بہت پرانی محبت ہیں، ہمیشہ یہی چاہتا تھا کہ ان سے شادی ہو جائے۔ کیونکہ یہ بہت تابعدار ہیں، میں رات میں گھر دیر سے بھی آؤں تو جاگ رہی ہوتی ہیں میرا انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔

Pakistan Mein Chand Anokhi Shadiyan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistan Mein Chand Anokhi Shadiyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistan Mein Chand Anokhi Shadiyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3220 Views   |   26 Apr 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دلہا 28 سال کا اور دلہن 82 سال کی ۔۔ پاکستان کی چند ایسی شادیاں، جنہوں نے سب کو حیران کر دیا

دلہا 28 سال کا اور دلہن 82 سال کی ۔۔ پاکستان کی چند ایسی شادیاں، جنہوں نے سب کو حیران کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہا 28 سال کا اور دلہن 82 سال کی ۔۔ پاکستان کی چند ایسی شادیاں، جنہوں نے سب کو حیران کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔