گرمی میں چہرے پر ایکنی زیادہ ہوتی ہے تو ۔۔ جانیے اس کو کنٹرول کرنے کے لیےڈاکٹر شائستہ لودھی کون سا طریقہ بتاتی ہیں؟

گرمی میں چہرے پر ایکنی بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ جلد پر نہ صرف زیادہ آتا ہے بلکہ ایکنی کے نشانات پر ٹہر جاتے ہیں اس کے ساتھ گرمی دانے بھی کسر پوری کر جاتے ہیں۔ کچھ لڑکیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ ایکنی اور تکلیف دہ دانے نکلنے لگتے ہیں جس سے چہرہ بالکل بدنما ہو جاتا ہے اور داغ دھبوں سے جلد کی رونق ختم ہو جاتی ہے۔ ان کے لیے عموماً ڈاکٹر کچھ ادویات دے دیتے ہیں، کوئی کیپسول چہرے پر لگانے کے لیے دے دیتا ہے تو کوئی سیرپ پینے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ صحیح نہیں ہوتے ہیں۔ ان کے لیے ڈاکٹر شائستہ لودھی کی کلینک پر ایک ایسا ٹریٹمنٹ موجود ہے جس سے نہ صرف دانے کنٹرول میں آئیں گے، بلکہ ساتھ ہی ساتھ آپ کا رنگ بھی صاف ہوگا اور اضافی آئل بھی کسی حد تک ختم ہوگا۔

آئلی جلد گرمی میں سب سے بڑا مسئلہ ہے، نہ میک اپ ٹہرتا ہے اور نہ کوئی بیس اور بلیچ کام کرتا ہے۔ ایسے میں اس ٹریٹمنٹ کا استعمال یقیناً آپ کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ کاربن پیل نامی ایک ٹریٹمنٹ کے بارے میں ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا۔ لیکن آج ہم صرف ان لوگوں کے لیے بتا رہے ہیں جن کے ساتھ ایکنی اور آئلی جلد کے مسائل زیادہ ہیں۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی کلینک کی جانب سے ایک ویڈیو فیس بُک پر شیئر کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر سونہا خاتون کے چہرے پر کاربن پیل ٹریٹمنٹ کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر بتاتی ہیں کہ: '' ہمارے پاس ایک ایسی خاتون موجود ہیں جن کی جلد بہت آئلی ہے۔ ان کے چہرے پر ایکنی بہت زیادہ نکل رہی ہے اور یہ دانے جب ختم ہوتے ہیں تو بدنما نشانات چھوڑ جاتے ہیں۔ دانے تکلیف دہ بھی ہیں اور پس والے بھی۔ خاتون کے مطابق ان کا رنگ بھی ان دانوں کی وجہ سے جل گیا ہے اور اب چہرے پر رونق و تازگی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نے ان کے چہرے پر کاربن پیسٹ لگا رکھا ہے اور اب ان کے چہرے پر پیل ہیٹ ٹریٹمنٹ کرنے جا رہے ہیں۔ ''

یہ ٹریٹمنٹ زیادہ تر ان خواتین کو کروانے کے لیے مشورہ دیتے ہیں جن کی حال ہی میں شادی ہونے والی ہو، کیونکہ اس سے چہرے کے نشانات بھی دور ہوتے ہیں، ایکنی کا مسئلہ بھی کنٹرول میں آتا ہے اور سب سے بڑھ کر اس کو کروانے کے ایک سے 2 دن بعد چہرے پر خود بخود ایک گلو پیدا ہوتا ہے۔ آپ کا رنگ نکھر جاتا ہے۔ بلیک ہیڈز بھی جلد کی اندرونی تہہ سے نکل جاتی ہیں جس سے جلد پر واضح فرق نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ٹریٹمنٹ کا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ یہ ہر 15 دن بعد کروانے کے لیے کہا جاتا ہے تاکہ ایکنی کی جڑیں مضبوط نہ ہو سکیں اور جتنے بھی دانے ہیں یا اضافی مواد جو جلد کے اندر سرائیت کر رہا ہوتا ہے وہ باہر نکل جاتا ہے اور رنگ خود بخود نکھر کر سامنے آتا ہے۔

Beauty Tips/Pimple Ko Khatam Karne Ka Treatment

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Beauty Tips/Pimple Ko Khatam Karne Ka Treatment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beauty Tips/Pimple Ko Khatam Karne Ka Treatment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3058 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرمی میں چہرے پر ایکنی زیادہ ہوتی ہے تو ۔۔ جانیے اس کو کنٹرول کرنے کے لیےڈاکٹر شائستہ لودھی کون سا طریقہ بتاتی ہیں؟

گرمی میں چہرے پر ایکنی زیادہ ہوتی ہے تو ۔۔ جانیے اس کو کنٹرول کرنے کے لیےڈاکٹر شائستہ لودھی کون سا طریقہ بتاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں چہرے پر ایکنی زیادہ ہوتی ہے تو ۔۔ جانیے اس کو کنٹرول کرنے کے لیےڈاکٹر شائستہ لودھی کون سا طریقہ بتاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔