سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے

سر میں خشکی ایک عام کیفیت ہے جو کسی بھی وقت لاحق ہوسکتی ہے لہٰذا اس کے لیے درجنوں ٹوٹکے اور علاج تجویز کیے جاتے رہے ہیں لیکن غیرروایتی طور پر خشکی کو ان ٹوٹکوں سے بھی دور کیا جاسکتا ہے جس کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔

ناریل کا تیل
coconut oil for dry hair
سر سے خشکی دور کرنے کا سب سے مؤثر علاج کھوپرے کے تیل میں بھی پنہاں ہے۔ میری لینڈ امریکا کی ماہرِ جلد کے مطابق کھوپرے کا تیل سر میں خشکی کی پرتوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ان کا مشورہ ہے کہ سر کی جڑوں میں اس کا مساج اس طرح سے کیا جائے کہ تھوڑا تیل لے کر اسے جڑوں اور کھوپڑیوں میں ہلکے ہاتھ سے مالش کی طرح لگایا جائے اور اس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیا جائے۔ تیل جتنی دیر رہے گا، اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ بعض لوگ پوری رات ناریل کا تیل سر میں لگا رہنے دیتے ہیں اور کپڑا یا تولیہ وغیرہ لپیٹ کر سوجاتے ہیں۔

سیب کا سرکہapple vinegar for dry hair
سیب کے سرکے میں پی ایچ کی بلند مقدار ہوتی ہے جو سرمیں خشکی کو روکتی ہے۔ لیکن سرکے کو سر میں براہِ راست لگانے کی بجائے پہلے اس میں آدھی مقدار پانی شامل کرکے اس کی شدت کو ہلکا کرلیجئے۔ اس کے بعد مکسچر کو دھیرے دھیرے سر پر مالش کے انداز میں لگائیں۔ 15 منٹ بعد اچھے شیمپو سے سر دھولیں؛ ایک ہفتے میں خشکی سے نجات مل جائے گی۔

ایسپرین
aspirin for dry hair
ایسپرین کی گولی ہر گھر میں ہوتی ہے جس میں سیلی سائیلک ایسڈ ہوتا ہے جو خشکی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسپرین کی چند گولیاں کچل کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں پانی ملاکر اس کا ایک پیسٹ سا بنالیں اور اسے سر کی جڑوں میں لگائیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے شیمپو میں ملا کر بھی سر دھوسکتے ہیں۔

Hair dryness is a universal issue in both genders men and women. It requires long term treatment. Sometimes people get tired of using dozens of products but all in vain.

KFoods.com is sharing 3 easy ways to treat hair dryness in Urdu - balon ki khushki ka ilaj which are very easy to act upon using simple products that are available at home.

Now you can easily treat your dry and brittle hair with 3 household things as described in following lines:

By Humayun  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   28718 Views   |   27 Sep 2016
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

good info. thanku

  • Sabir, Oslo
  • Sep 29, 2016

Read Blog about سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سر میں خشکی دورکرنے کے 3 غیرروایتی ٹوٹکے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.