صحت کے بے شمار راز صرف ایک تیل میں ۔۔ سرسوں کا تیل استعمال کرنے کے وہ فائدے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

سرسوں کا تیل بہت سی چیزوں کیلیئے استعمال ہوتا ہے اور دنیا کے کئی حصوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہمارے یہاں ہر باورچی خانے میں پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے۔ سرسوں کا تیل ایک مضبوط ذائقہ رکھتا ہے اور کئی پکوانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کے صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی ہیں۔

آج ہم آپ کو سرسوں کے تیل کے ایسے فوائد بتائیں گے جو آپ کی صحت اور خوبصورتی کیلیئے بہت مفید ہیں۔

سرسوں کے تیل کے فائدے:

۔ سرسوں کا تیل اینٹی بیکٹریل، اینٹی فنگل، اینٹی کارجینک اور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور کھانے میں اس تیل کا استعمال ہمیں کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے، خاص طور پر پیٹ کے کینسر سے،اور یہ تیل ہمیں بہت ساری انفیکشنز سے بچانے میں بطور دوا کام کرتا ہے۔

۔ اس تیل کی تاثیر گرم ہے اور اس تیل کو گرم پانی میں ڈالکر بھاپ لینے سے نزلہ و زکام جیسے امراض کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ کھانسی میں آرام دیتا ہے اور سینے میں جمی بلغم کو خارج کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

۔ سرسوں کے تیل کی مالش سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اس سے پٹھوں کو تقویت ملتی ہے اور جسم میں دوران خُون بہتر ہوتا ہے جس سے سارے جسم میں آکسیجن کی سپلائی کا نظام زیادہ اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔ خاص طور پر اسے نہانے کے بعد کانوں، ناک اور ناف میں لگانا انتہائی مُفید ہے۔

۔ سرسوں کا تیل دانتوں کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے یہ انہیں مضبوط اور چمکدار بناتا ہے، اس میں تھوڑا نمک ڈال کر بُرش کرنے کے بعد اسے دانتوں اور مسوڑھوں پر ملیں یہ مُنہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرکے مُنہ میں انفیکشن پیدا ہونے سے روکے گا۔

۔ جوڑوں اور گھٹیا کا درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے جو سکون کو غارت کر دیتی ہے لیکن اس بیماری میں سرسوں کے تیل کی مالش جوڑوں اور گھٹیا کے درد کو حیرت انگیز طور پر کم کر کے ختم کر دے گی۔

۔ دل کی بیماریوں میں سرسوں کا تیل کھانے میں استعمال کرنا انتہائی مُفید ہے کیونکہ اس میں ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو صحت کو بہتر بناتے ہیں اور خُون لیجانے والی نالیوں میں جمتے نہیں۔ اسکے علاوہ یہ ہارٹ اٹیک کے خدشے کو کم کرتا ہے اور انجائنا جیسی تکلیف سے بچاتا ہے۔

۔ سرسوں کے تیل میں مگنیشیم اور سلینیم جیسے منرلز پائے جاتے ہیں اور یہ دمہ اور سانس کی بیماریوں میں انتہائی مُفید منرلز ہیں جو ان بیماریوں کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔

۔ چونکہ اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل خوبیاں شامل ہیں اس لیے یہ زخموں کو جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور اگر مچھر یا کوئی اور حشرات کاٹ لے تو اُسے کاٹے پر سرسوں کا تیل ملنا تکلیف میں راحت کا سبب بنتا ہے۔

۔ سرسوں کے تیل میں بڑی مقدار میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتا ہے اور جلد کی لچک کو بہتر بنا کر بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتا ہے

۔ بالوں کی خوراک ہے اور اس سے سر پر مالش کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بالوں سے خُشکی سکری جیسے مسائل ختم ہوجاتے ہیں اور یہ تیل بالوں کو لمبا اور گھنا بناتا ہے۔

۔ یہ ایک قدرتی سن سکرین کا کام کرتا ہے، اسے سورج کی دھوپ میں جانے سے پہلے جسم کے کُھلے حصوں پر لگالیں تو یہ سُورج کی نقصان دہ شعاؤں کو روکے گا۔

۔ اگر آپ کے بالوں میں وقت سے پہلے سفید بال آنا شروع ہو گئے ہیں تو سرسوں کا تیل آپ کے بالوں کو سفید ہونے سے بچا سکتا ہے۔

Sarson Ke Tail Ke Fawaid

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarson Ke Tail Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Ke Tail Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   5174 Views   |   05 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

صحت کے بے شمار راز صرف ایک تیل میں ۔۔ سرسوں کا تیل استعمال کرنے کے وہ فائدے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

صحت کے بے شمار راز صرف ایک تیل میں ۔۔ سرسوں کا تیل استعمال کرنے کے وہ فائدے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صحت کے بے شمار راز صرف ایک تیل میں ۔۔ سرسوں کا تیل استعمال کرنے کے وہ فائدے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔