دل کے امراض سے دور رہنے کے لئے کئی جتن کئے جاتے ہیں جن میں سے وزن برقرار رکھنا، صبح کی چہل قدمی، یوگا، غذا پر خاص توجہ دینا شامل ہیں۔ان تمام طریقوں کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر بعض اشیاء کو خورا ک کا حصہ بناکر بھی دل کو ہموار اور صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی دل کوصحتمند رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔ یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے۔ہلدی بلڈپریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگرروزانہ 500 ملی گرام سرکیومن سپلیمنٹ لیاجائے تو مضرکولیسٹرول میں 12فیصدکمی ہوجاتی ہے‘ہلدی کامسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے‘ہلدی میں شامل سرکیومن خلیاتی سطح پر متاثرہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتاہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
دل کے فائدے کیلئے ہلدی میں ایسا کیا؟جانئے
دل کے فائدے کیلئے ہلدی میں ایسا کیا؟جانئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دل کے فائدے کیلئے ہلدی میں ایسا کیا؟جانئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔