بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے صرف اس پھول کو پانی میں بھگو کر پیئیں اور دوائیوں سے جان چھڑائیں

صحت سے بڑی کوئی دولت نہیں اور جس کے پاس صحت ہے آج کے دور میں وہی سب سے بڑا امیر ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں چھوٹی سے چھوٹی بیماریاں اب اس انداز میں اثرانداز ہو رہی ہیں کہ جان لیوہ بنتی جا رہی ہیں۔ جرنل سرکولیشن میں شائع ایک تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ:
''دنیا بھر کے۹۱ فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر اور ٹینشن کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں صرف بڑے ادھیڑ عمر کے افراد ہی نہیں ہیں بلکہ سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچے بھی موجود ہیں۔ ''

بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق:
'' ہائی بلڈ پریشر اور ٹینشن کی بڑی وجہ آبادیوں میں فضائی آلودگی کا بڑھنا اور لوگوں کا گھروں سے باہر رہنا ہے۔'' اسی لیئے اگر آپ اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کے بعد کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر ہی گزاریں کیونکہ اس سے سماعتوں کے مسائل کے ساتھ دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ہماری صحتوں کے لیئے بہت نقصان دہ ہے۔
ہانگ کانگ کے اسکول آف ہیلتھ کلب کے مطابق:
"جسمانی طور پر سرگرم رہنا یا ورزش اور کم فضائی آلودگی کا امتزاج ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتا ہے، مگرجسمانی سرگرمیاں چاہے آلودہ فضا میں ہی کیوں نہ ہوں، ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کے لیے ایک اہم حکمت عملی ہے۔"
ساتھ ہی انھوں نے مذید بتایا کہ:
" جسمانی طور پر زیادہ متحرک افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی طور پر سست طرز زندگی اس جان لیوا بیماری کا خطرہ بڑھتا ہے۔"
ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا کہ:
"درمیانی عمر میں جتنا زیادہ پیدل چلیں گے اتنا ہی ذیابیطس، ٹینشن اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوگا۔ چہل قدمی سے خواتین میں نہ صرف ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ موٹاپے کا امکان بھی 61 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ لیکن تاحال مردوں میں چہل قدمی اور موٹاپے کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت نہیں کیا جاسکا۔"

حل:

اگر آپ کو بھی بلڈ پریشر جیسے مرض کی شکایت ہے تو آپ کے-فوڈز میں بتائی جانے والی اس پھول بوٹی کو استعمال کریں اور بچیں دوائیوں کا مہنگے خرچے سے:

شہفنی بوٹی:

شہفنی بوٹی دراصل ایک گلابی سُرخ بیری نما جوٹی ہے جس کا پھول بھی فائدے مندہے اور بیری بھی پھل کی طرح فائدہ دیتی ہے۔ یہ پنسار کی دکان سے باآسانی دستیاب ہوتی ہے ۔ اس کے پھول بھی اور بیریاں بازار میں مل جاتی ہیں۔ شہفنی بوٹی میں ٹرائی گلائسرائیڈز، لیپڈز، میگنیشئم، سلائیکولیکل فاکسیڈنز اور دیگر مرکبات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمیں صحت مند بناتی ہے۔

استعمال کا طریقہ:

٭ روزانہ رات کو اس بوٹی کے پھولوں کو پانی میں بھگو ئیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو ابال کر پی لیں ،یہ آپ کے ہر قسم کے بلڈپریشر کے مسئلے کو فوری حل کرے گا۔
٭ اس کے علاوہ اس کے پھل کو بلینڈر میں ڈالیں اور لیموں کے رس کے ساتھ بلینڈر کریں، شہفنی بوٹی کا رس تیار ہو جائے گا اس کو دن میں کسی بھی وقت استعمال کریں اور بلڈپریشر کنٹرول کریں۔

Blood Pressur Control Karne Ka Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Blood Pressur Control Karne Ka Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blood Pressur Control Karne Ka Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11525 Views   |   27 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے صرف اس پھول کو پانی میں بھگو کر پیئیں اور دوائیوں سے جان چھڑائیں

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے صرف اس پھول کو پانی میں بھگو کر پیئیں اور دوائیوں سے جان چھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے صرف اس پھول کو پانی میں بھگو کر پیئیں اور دوائیوں سے جان چھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔