میرے ہاتھوں میں ماں کے خوبصورت پاؤں۔۔ بشریٰ انصاری کے دکھ پر لوگ بھی غمگین ہوئے بغیر نہ رہ سکے

میری امی کے خوبصورت پاؤں۔۔ میرے ہاتھ میں ۔۔اب کہاں۔۔

یہ دکھ بھرے الفاظ بشریٰ انصاری کے ہیں جو انھوں نے اپنی مرحومہ ماں محمودہ خانم کے انتقال کے بعد ادا کیے۔ گزشتہ روز پاکستان کی مایہ ناز سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی اطلاع انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہائی دکھ سے دی اور تھوڑی دیر بعد والدہ کے پاؤں کے ساتھ بھی ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ اپنی والدہ کے پاؤں کو اسی طرح تھامے ہیں جیسے کوئی ماں اپنے بچے کے پاؤں کو پیار سے چھوتی ہے۔ بے شک اپنی ماں کے پیر اولاد کے لئے انمول ہیں۔

بڑی بہن کے انتقال کا ماں کو نہیں بتایا تھا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بشریٰ کی بیٹی بہن سنبل کا بھی اچانک انتقال ہوگیا تھا جس کے بارے میں انھوں نے اپنی والدہ کو نہیں بتایا تھا ورنہ وہ یہ صدمہ نہ جھیل پاتیں۔

فی امان اللہ نانی

والدہ کے انتقال پر بشریٰ کی بہن اسماء عباس بھی دکھی ہیں اور انھوں نے بھی اپنی اسٹوری میں والدہ کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات شئیر کیے۔ اسماء کی صاحبزادی اور اداکارہ زارا نور نے بھی نانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نواسی اور بیٹیوں کے جذبات دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی غمگین ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور بڑی تعداد میں تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

Mere Hathon Mein Maan Ke Paon

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Hathon Mein Maan Ke Paon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Hathon Mein Maan Ke Paon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1960 Views   |   30 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

میرے ہاتھوں میں ماں کے خوبصورت پاؤں۔۔ بشریٰ انصاری کے دکھ پر لوگ بھی غمگین ہوئے بغیر نہ رہ سکے

میرے ہاتھوں میں ماں کے خوبصورت پاؤں۔۔ بشریٰ انصاری کے دکھ پر لوگ بھی غمگین ہوئے بغیر نہ رہ سکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے ہاتھوں میں ماں کے خوبصورت پاؤں۔۔ بشریٰ انصاری کے دکھ پر لوگ بھی غمگین ہوئے بغیر نہ رہ سکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔