بیٹے کو دھوکے سے بلا کر گردہ نکال لیا۔۔ لوگوں کے اعضاء چوری کرنے والا گروہ کون سے جھانسے دیتا ہے اور ان سے کیسے محتاط رہیں؟

پہلے صرف پیسے اور موبائل چوری ہوتے تھے لیکن اب انسان بھی نہیں بچے۔ ملک میں ایسے گروہ سرگرم ہیں جو لوگوں کو جھانسہ دے کر بلاتے ہیں اور ان کے قیمتی اعضاء نکال کر بیچتے ہیں۔

“میرے 15 برس کے بیٹے کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاہور سے راولپنڈی بلایا گیا۔ وہاں جا کر 26 دن تک بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور جب تلاش کرنے پر بیٹا واپس ملا تو اس کے جسم کے ایک طرف ٹانکے تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے بچے کا گردہ نکال لیا گیا ہے“

یہ الفاظ ہیں ایاز خان کے جن کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں اسی لئے ان کا بیٹا جو ابھی صرف 15 سال کا ہے اس کو بھی باپ کا ہاتھ بٹانے کے لئے نوکری کی تلاش کے لئے نکلنا پڑا البتہ اس تلاش میں اسے نوکری تو کیا ملنی تھی الٹا اس کے جسم کا اہم عضو چوری کرلیا گیا۔

لاہور میں گردہ چوری کے بڑھتے واقعات

افسوسناک بات یہ ہے کہ لاہور میں گردہ چوری کرنے کا یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ مختلف جھانسے دے کر لوگوں کے گردے ان کی مرضی کے بغیر ایک گینگ کے ذریعے نکالنے جارہے ہیں۔ روئیٹرز نامی بین الاقوامی اور مشہور خبر رساں اداے نے بھی اس حوالے سے کچھ سال پہلے خبر شائع کی تھی کہ 2007 میں لاہور سے ایسا گینگ پکڑا گیا ہے جو معصوم لوگوں کو نشہ آور ادویات کھلا کر ان کے جسم سے گردے نکال کر بیچا کرتا تھا جبکہ انڈیپینڈینٹ اردو کے مطابق 2017 میں روالپنڈی سے بھی 24 ایسے افراد کو بازیاب کروایا گیا جن کے گردے غیر قانونی طریقے سے نکالے جارہے تھے جبکہ ان کو بھی نوکری کا لالچ دے کر ہی بلایا گیا تھا۔

عوام کے لئے احتیاطی تدابیر

اس صورتحال میں ضروری ہے کہ جس جگہ نوکری کے لئے بلایا گیا ہو وہاں جانے سے پہلے ادارے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلی جائیں اس کے علاوہ گھر والوں یا قریبی دوستوں کو بھی ایڈریس احتیاطاً بھیج دیں تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں وہ آپ تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ایسے خطرناک گینگ سے نجات دلائیں جو غیر قانونی کام کرنے کے علاوہ عوام کی جان کے دشمن ہوں۔

Gurda Nikal Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gurda Nikal Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurda Nikal Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2075 Views   |   07 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹے کو دھوکے سے بلا کر گردہ نکال لیا۔۔ لوگوں کے اعضاء چوری کرنے والا گروہ کون سے جھانسے دیتا ہے اور ان سے کیسے محتاط رہیں؟

بیٹے کو دھوکے سے بلا کر گردہ نکال لیا۔۔ لوگوں کے اعضاء چوری کرنے والا گروہ کون سے جھانسے دیتا ہے اور ان سے کیسے محتاط رہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو دھوکے سے بلا کر گردہ نکال لیا۔۔ لوگوں کے اعضاء چوری کرنے والا گروہ کون سے جھانسے دیتا ہے اور ان سے کیسے محتاط رہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔