باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں

خواتین اکثر باسی روٹیوں کو پھینک دیتی ہیں یا پھر جمع کرتی رہتی ہیں اور پھر ایک ساتھ ماہ کے آخر میں ان کو کباڑ میں بیچ دیتی ہیں۔ جوکہ یقیناً رزق ضائع کرنے والی بات ہے۔ اب اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ باسی روٹی کے استعمال سے نہ صرف رزق کو ضائع ہونے سے بچائیں بلکہ صحت اور طاقت بھی حاصل کریں تو جانیئے اس کو استعمال کرنے کے آسان اور مفید طریقے:

استعمال کے 3 طریقے:

٭ دودھ اور باسی روٹی:

دودھ میں باسی روٹی ڈال کر کھانے سے جسم کو بہت طاقت ملتی ہے اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی مدد ملتی ہے۔ ایک کپ دودھ کو گرم کریں اور اس میں باسی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور اگر آپ کو شوگر نہیں ہے تو اس میں چینی شامل کرلیں اور کھائیں، آپ دیکھیں گے کہ یہ ذائقے دار بھی ہے اور فائدے مند بھی، تو جلدی سے بنا کر کھائیں اور طاقتور بن جائیں۔

٭ ملیدہ اور باسی روٹی:

زچگی کے بعد خواتین کے جسم میں مختلف قسم کی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں جن سے بچنے کے لئے اصلی گھی کے ساتھ باسی روٹی استعمال کرنا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ تھوڑا سا گھی کرم کریں اور اس میں باسی روٹی کو چُور کر ڈالیں، اور تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں، جب دل چاہے اس کو کھائیں یہ بہت فائدہ دے گی۔

٭ باسی روٹی کا حلوہ:

باسی روٹی کا حلوہ کھانے سے جوڑوں کا درد کنٹرول میں آ جاتا ہے اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک باسی روٹی چار چمچ سوجی، ایک کپ دودھ، آدھا چمچ بیسن اور حسبِ ضرورت چینی۔

طریقہ:

٭ سب سے پہلے سوجی کو بھون لیں پھر اس میں بیسن ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اب روٹی کو بلینڈر میں دودھ کے ساتھ ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ان سب چیزوں کو گھی میں بھونیں، 20 منٹ میں زبردست سا روٹی کا حلوہ تیار ہو جائے گا۔
اب صحت کے ساتھ ذائقہ بھی، تو استعمال ضرور کریں اور ہمیں فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

Basi Roti Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Basi Roti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Basi Roti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zainab  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4465 Views   |   18 Dec 2021
About the Author:

Zainab is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zainab is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں

باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باسی روٹی جو آپ کو طاقت بھی دے اور صحت بھی ۔۔۔ جانیئے اس میں چھپے صحت کے 5 راز اور استعمال کرنے کے آسان طریقے جو کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔