پہلے دادیاں اور نانیاں بال بڑھانے کے لیے لڑکیوں کے سر میں یہ 2 تیل ڈال کر رکھتی تھیں اور۔۔ جانیں بال بڑے کرنے والے تیل کونسے ہیں؟

صدیوں سے خواتین اپنے بالوں کے حسن کا ایسے ہی خیال رکھتی ہیں جیسے دور حاضر میں۔۔۔آج تو نت نئے طریقوں سے انہیں خوبصورت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پھر بھی انہیں روکھا، بے رونق اور بے جان ہونے سے نہیں بچا پاتے۔۔۔لیکن پہلے کچھ ایسے اجزاء تھے جنہیں تیل میں شامل کر کے اپنے بالوں میں جب لگایا جاتا تھا تو پھر بالوں کے حسن کو کوئی نہیں روک پاتا تھا۔۔۔

یہ دو جادوئی اجزاء تھے پیاز اور ادرک۔۔۔

ادرک کا تیل ایسے مریضوں کے لئے بہترین ہے جن کے سر پر بال جگہ جگہ سے اڑ رہے ہوں اور بال کم ہونے لگے ہوں۔۔۔یہ تیل اگر سر کی جڑوں میں لگایا جائے اور رات بھر کے لئے رکھا جائے تو بالوں کے مسائل ایک ہفتہ میں ہی کم ہوتے نظر آئیں گے-
وہ لوگ جن کے سر میں ایسی خشکی ہے جو کسی چیز سے کم نہیں ہوتی بل ناغہ ادرک کے تیل کا استعمال کریں اور پھر اس کے نتائج دیکھیں۔۔۔خشکی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا اور ایسا کہ دوبارہ ہو بھی نہیں پائے گی۔
ادرک کا تیل بالوں کو بے پناہ نرم اور ملائم بناتا ہے۔۔۔ ان میں جان ڈالتا ہے اور بالوں کو لمبا کرنے میں مدد دیتا ہے۔۔۔

پیاز کا تیل

پرانے زمانے میں جن لڑکیوں کے بال بڑھتے نہیں تھے تو شادی سے پہلے دادیاں اور نانیاں ان کے سروں میں دو دو مہینے پیاز کا تیل ڈال کر رکھتی تھیں تاکہ بال اتنے لمبے ہوجائیں کہ سب حیران رہ جائیں۔
پیاز کے تیل سے وہ بال جو انتہائی پتلے ہوتے ہیں اور ان کا ٹیکسچر خراب ہوتا ہے، چند دنوں میں ہی بہتری کی طرف لوٹ آتے ہیں۔
وہ لڑکیاں جن کے بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں انہیں پیاز کا تیل روزانہ یا کم سے کم ہفتہ میں دو بار سر میں لگانا چاہئے۔
سر کا ایک خاص پی ایچ لیول ہوتا ہے جسے پیاز کا تیل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ایلو پیشیا کا مرض جب سر میں ہوجائے تو ادرک یا پیاز دونوں کو اس جگہ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بالوں کا کسی بھی وجہ سے پتلا ہوجانا، دو منہ کا ہوجانا یا پھر درمیان میں سے ٹوٹنا ۔۔۔ان سارے مسائل کا حل پیاز کے تیل میں موجود ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3064 Views   |   28 Dec 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پہلے دادیاں اور نانیاں بال بڑھانے کے لیے لڑکیوں کے سر میں یہ 2 تیل ڈال کر رکھتی تھیں اور۔۔ جانیں بال بڑے کرنے والے تیل کونسے ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پہلے دادیاں اور نانیاں بال بڑھانے کے لیے لڑکیوں کے سر میں یہ 2 تیل ڈال کر رکھتی تھیں اور۔۔ جانیں بال بڑے کرنے والے تیل کونسے ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.