خُشک تُلسی کے پتوں کے 5 مفید استعمالات

تلسی کے پتے ہر کوئی تو استعمال نہیں کرتا مگر اس کے بارے میں کم و بیش ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ کتنی مفید اور اہمیت کے حامل ہے۔ تلسی کے پتے اینٹی ڈپریشن، اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی انگزائٹی اور اڈاپٹوجن کیمیا سے بھر پوُر ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی دماغ کو تقویت پہنچاتا ہے بلکہ جسمانی اعضاء کو سوزش اور جلن سے بچانے اور خاص طور پر جلی ہوئی جلد کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ جسم کے اندر موجود فاضل اور نقصان دہ مادوں کو خارج کر کے خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچا نے میں مدد دیتے ہیں۔

تلسی کے خشک پتوں کے استعمالات:

کھانسی اور نزلہ زکام:
کھانسی اور نزلہ سکی بھی موسم میں ہونا عام بات ہے اور کچھ لوگوں کو دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے جوکہ یقینی طور پر کبھی بھی کسی بھی وقت ہوجاتی ہے جوکہ جسمانی پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ اگر آپ کو بھی اس طرح سے ڈسٹ الرجی ہے تو صبح نہارمنہ اور رات کو سونے سے قبل اور جس وقت زیادہ الرجی ہورہی ہو اس وقت ایک کپ تلسی کے خشک پتوں کی چائے پی لیں یہ آپ کے پھیپھڑوں اور نتھنوں کو سوزش سے بھی بچائے گی اور سانس کی نالی کو کچرے سے بچانے میں بھی مفید رہے گی۔

طریقہ:
تلسی کی چائے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے بس ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں تلسی کے خشک پتوں کا جوش دے کر نیم گرم پی لیں۔

پیٹ کے لئے:
اطالوی ماہرین کہتے ہیں کہ '' تلسی کے خشک پتے پیٹ کے کیڑوں سے لے کر بدہضمی اور ہیضے جیسے تمام امراض میں ایک اہم مرکب کے طور پر کام کرتا ہے۔'' اس لئے اگر آپ کو اچانک پیٹ میں درد ہوگیا ہو یا کھانا ہضم نہ ہورہا ہو تو بتائی گئی اس ترکیب کو آزمائیں اور سکون پائیں۔

طریقہ:
نیم گرم پانی سے آدھا چائے کا چمچ خشک یا تازہ تلسی کے پتوں کا پاؤڈر پھانک لیں اس سے فاضل مادے کچھ ہی وقت میں خارج ہوجائیں گے۔

سر درد اور چہرے کی بھاپ کے لئے:
خشک تلسی کے پتے کے چہرے کی بھاپ اور سر درد کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کیونکہ ان کو قدرتی ریلیکسنٹ کہا جاتا ہے جوکہ سکون فراہم کرنے میں اہم سمجھے جاتے ہیں۔

طریقہ:
ایک بڑے برتن میں 2 کپ ابلتے ہوئے پانی میں ایک چمچ خشک تلسی کے پتے شامل کریں۔ ایک تولیہ سے سر ڈھانپ لیں اور 5-10 منٹ تک بھاپ میں سانس لیں۔ ایسا کرنے سےآپ کا سردرد کم ہونا شروع ہوجائے گا اور چہرے پر موجود جراثیم اور اندر جمی ہوئی میل بھی ابھر آئے گی جس کو آپ ایک ہلکے کپڑے سے صاف کرلیں۔

کیڑے کا ڈنک:
اگر کوئی کیڑا کاٹ لے یا مکھی ڈنک ماردے تو بھی یہ پتے آپ کی بہت مدد کرسکتے ہیں کیونکہ اینٹی جراثیم کش ہوتے ہیں۔

طریقہ:
تلسی کے پتوں کو چبا کر کھائیں اور اس کا رس جو منہ میں آئے اس کو کاٹنے پر لگانے سے درد کو دور کرنے اور زہر نکالنے میں مدد ملے گی۔

کان میں انفیکشن:
یہ اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں اس لئے کانوں کے انفیکشن کو دور کرسکتے ہیں۔

طریقہ:
اس کے لئے آپ تلسی کے پتوں کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پئیں بھی اور ساتھ ہی ان پتوں کو سرسوں کے تیل میں پکاکر اس تیل کو کانوں میں لگائیں۔

Dried Basil Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dried Basil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dried Basil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7974 Views   |   20 Aug 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خُشک تُلسی کے پتوں کے 5 مفید استعمالات

خُشک تُلسی کے پتوں کے 5 مفید استعمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خُشک تُلسی کے پتوں کے 5 مفید استعمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔