مانیں یا نہ مانیں مگر بازار سے کسی کمپنی کے چپس کا پیکٹ لیں اور اسے کھولیں تو یہ دیکھ کر جھٹکا لگتا ہے کہ وہ پیکٹ اتنا زیادہ خالی یا ہوا سے بھرا ہوتا ہے۔
تو کیا یہ کمپنیاں لوگوں کو بیوقوف بنانا چاہتی ہیں؟
دراصل ایسا نہیں بلکہ چپس کے پیکٹ میں اتنی خالی جگہ رکھنے کی ایک خاص وجہ ہے۔
ویسے اوپر سے یہ جتنا خالی ہوتا ہے، لگتا تو یہی ہے کہ وہاں ہوا بھری ہوئی ہے۔
مگر ایسا چپس کو تازہ اور لذیذ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے اور اس خالی جگہ کو ایک خفیہ جز سے بھرا جاتا ہے اور وہ ہے نائٹروجن گیس۔
نائٹروجن ایسی گیس ہے جو اپنے ارگرد دیگر مالیکیولز پر ردعمل ظاہر نہیں کرتی اور اس طرح یہ چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مثالی سمجھی جاتی ہے۔
یہی گیس چپس کے پیکٹ کو ایک یا دو ماہ بعد کھولنے پر بھی کرکرے یا کرسپی رکھتی ہے جبکہ ان کی زندگی بھی بڑھاتی ہے۔
اور ہاں یہ گیس بے بو اور بے ذائقہ ہوتی ہے تو چپس کا ذائقہ ویسا ہی رہتا ہے جیسا بننے کے بعد ہوتا ہے۔
ویسے اگر چپس میں ہمارے ارگرد کی عام ہوا ہو تو آکسیجن انہیں بہت جلد خراب کردیتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پیکٹ کھولتے ہی چپس خراب یا نرم پڑنے لگتے ہیں۔
Its really interesting for everyone that snacks bags or potato chips bags are half filled with Air. Now, I am telling about this secret.