Calcium Deficiency Symptoms in Urdu

کیلشیئم کی کمی ظاہر کرنے والی علامات
بچپن میں اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس ضرور نوش کریں کیونکہ یہ مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
اب چاہے دودھ ناپسند ہی کیوں نہ ہو مگر دودھ کا ایک گلاس اتنا کیلشیئم جسم کو فراہم کرتا ہے جو نہ صرف ہڈیوں کی صحت بہتر کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر، دل کی صحت، جسمانی وزن اور مختلف امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔
کیلشیئم وہ اہم جز ہے جو ہمارا جسم خود بنانے سے قاصر ہے اور اسے غذا کے ذریعے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد کے لیے روزانہ ایک ہزار ملی گرام کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس سے زائد عمر کے لیے یہ مقدار 1200 ملی گرام ہے۔
پڑھنے میں تو یہ بہت کم مقدار لگ سکتی ہے تاہم بیشتر افراد اس کے حصول میں ناکام رہتے ہیں اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ آج کل کا عام مسئلہ بن چکا ہے۔
اور یہ اس صورت میں سنگین بھی ہوسکتا ہے جب بروقت اس کی تشخیص اور علاج نہ ہوسکے، یہاں آپ وہ علامات جان سکیں گے جو کیلشیئم کی کمی کے بارے میں بتاتی ہیں۔
اور ہاں ناخن میں سفید نشانات کیلشیئم کی کمی ظاہر نہیں کرتے۔

کمزور اور بھربھرے ناخن
کیلشیئم کی کمی کی سب سے عام علامات میں سے ایک کمزور اور بھربھرے ناخن ہوتے ہیں، اگر آپ کے ناخن اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا صحیح طرح اگتے نہیں، تو یہ کیلشیئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں دودھ سے بنی مصنوعات، سبزپتوں والی سبزیاں، مچھلی، گریاں اور انجیر وغیرہ کا استعمال اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔

مسلز کی اکڑن
مسلز اکڑنا بھی کیلشیئم کی کمی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، ویسے تو کسی مسل کا اکڑنا خطرے کی گھنٹی نہیں لگتا، تاہم اگر ایک دن میں کئی بار اس کا تجربہ ہو تو یہ کیلشیئم کی کمی کا باعث ہوسکتا ہے۔

دانتوں کے مسائل
کیلشیئم دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اس کی کمی دانتوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر دانت فرسودگی کا شکار ہونے لگے اور کیویٹیز کا مسئلہ بار بار سر اٹھانے لگے جبکہ سانس میں بو بھی پیدا ہوجائے تو یہ کیلشئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ دودھ زیادہ پینا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کیلشیئم کی جسم میں مناسب مقدار بلڈ پریشر کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کیلشیئم خون کی شریانوں کے افعام میں مدد دینے والا جز ہے جبکہ اعصاب اور خلیات کے سگنلز کی منتقلی میں بھی مدد دیتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی
کیلشیئم کو جسم میں جذب ہونے کے لیے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ان میں سے کسی ایک کی کمی دوسرے جز کی سطح پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ تو کیلشیئم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، دودھ اور جوس وغیرہ کا استعمال بڑھائیں، وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دھوپ کی روشنی بھی اچھا ذریعہ ہے۔

بے خوابی
کیلشیئم جسم میں نیند میں مدد دینے والے کیمیکل میلاٹونین کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے، اگر کیلشیئم کی کمی ہو تو جسم مطلوبہ مقدار میں اس کیمیکل کو خارج نہیں کرپاتا، جس کے نتیجے میں راتوں کی میٹھی نیند روٹھ جاتی ہے۔

A calcium deficiency may have no early symptoms. To avoid complications, a person should seek prompt diagnosis and treatment if they experience any of the symptoms listed below. In this article we discuss about the calcium deficiency symptoms in Urdu. A calcium deficiency can also cause numbness and tingling in the hands, arms, feet, legs, and around the mouth. Fatigue associated with calcium deficiency can also cause lightheadedness, dizziness, and brain fog, which involves lack of focus, forgetfulness, and confusion. The bones store calcium well, but they require high levels to stay strong. When overall levels of calcium are low, the body can divert it from the bones, making them brittle and prone to injury.

Calcium Deficiency Symptoms In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Calcium Deficiency Symptoms In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Calcium Deficiency Symptoms In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   15382 Views   |   11 Feb 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Mujhay beshab mi jalan hoti hi aur kafi der tak katray atay rahtay hin ,farag honi ki bad bhi aisa lagta hi jaisey beshab ki naly khaly nhi hoi.In sab baton ki wajah se nimaz mi bhi takleef hi

  • Hafeez-ur-Rahman, Tando Jam

Calcium Deficiency Symptoms in Urdu

Calcium Deficiency Symptoms in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Calcium Deficiency Symptoms in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔