کیا آپ آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ بے کار سمجھ کر پھینک دیے جانے والے آم کے چھلکوں کے 7 انوکھے استعمال

آم کا موسم ہے۔ ہر جگہ رسیلے میٹھے آم اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پھلوں کے بادشاہ کا ذائقہ جتنا لذیذ ہے اس کے چھلکوں کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ آج ہم آپ کو آم کے چھلکوں کے کچھ ایسے استعمال بتائیں گے جن کے بعد آپ انھیں نہیں پھینکیں گے۔

آم کے چھلکوں میں چھپے معدنی ذخائر

آم کے چھلکوں میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن میں فینولک مرکبات اور فلیوونائڈز شامل ہیں۔ آم کے چھلکوں میں وٹامنز کیکافی مقدار موجود ہوتی ہے جن میں وٹامن سی، وٹامن اے، اور وٹامن ای شامل ہیں۔ آم کے چھلکے میں فائٹو کیمیکلز ہوتے ہیں، جو کہ بایو ایکٹیو مرکبات ہیں یہ صحت کے لئے ئی فوائد رکھتے ہیں۔ ان مرکبات میں مینگیفرین، quercetin، اور kaempferol شامل ہیں۔

چائے

آم کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر ذائقہ دار اور خوشبو والی چائے بنائیں۔ مزید ذائقہ کے لیے آپ کچھ شہد یا دیگر مصالحے جیسے ادرک شامل کر سکتے ہیں۔ آم کے چھلکے والی چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں۔

آم کے چھلکے کی چٹنی یا اچار

آم کے چھلکوں کو چٹنی یا اچار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چھلکوں کو اس وقت تک ابالیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائیں، پھر انہیں باریک کاٹ لیں اور اپنی پسند کے مصالحہ، سرکہ، چینی اور دیگر اجزاء کے ساتھ پکائیں۔

صفائی کے لئے

آم کے چھلکوں میں موجود قدرتی تیل کو صفائی کے ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ داغوں کو ہٹانے اور چمک بحال کرنے کے لیے چھلکے کے اندرونی حصے کو سٹین لیس سٹیل یا چاندی کے برتن پر رگڑیں۔ فرشوں، ٹائلوں یا کاؤنٹر ٹاپس کے لیے قدرتی کلینر بنانے کے لیے چھلکوں کو پانی میں ابالا بھی جا سکتا ہے۔

روم فریشنر

آم کے چھلکوں کو خشک کریں اور ان کو گھر کے مختلف حصوں میں رکھ دیں۔ پورا گھر مہک اٹھے گا۔

جانوروں کو کھلائیں

آم کے چھلکے معدنیات اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے پالتو جانوورں کو کھلائے جاسکتے ہیں۔ البتہ زیادہ مقدار میں نہ دیں۔

کھاد بنائیں

اگر آپ پودے لگانے کے شوقین ہیں تو آم کے چھلکوں سے زبردست کھاد بنا سکتے ہیں۔ بس کسی ایک تھیلے میں جمع کر کے خشک کریں یا پھر مٹی کے گڑھے میں دبا دیں۔ ان سے پودوں میں نئی جان آجائے گی۔

چہرے کا ماسک

ان چھلکوں کو خشک کر کے پاؤڈر بنا لیں اور عرقِ گلاب میں ملا کر چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں۔ چہرہ نرم ملائم ہوجائے گا اور رنگت بھی گلابی ہوجائے گی۔

Aam Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3130 Views   |   15 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ بے کار سمجھ کر پھینک دیے جانے والے آم کے چھلکوں کے 7 انوکھے استعمال

کیا آپ آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ بے کار سمجھ کر پھینک دیے جانے والے آم کے چھلکوں کے 7 انوکھے استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ آم کے چھلکوں کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ بے کار سمجھ کر پھینک دیے جانے والے آم کے چھلکوں کے 7 انوکھے استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔