گھریلو صفائی ستھرائی کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے

خواتین کے لئے برتن ، کپڑے ، کھلونے ، دیواریں اور باتھ روم کی صفائی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ تو یہاں ہم آپ کو اس مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔

سرکہ :
سرکہ کا مختلف طریقوں سے استعمال ایک عمومی بات ہے ۔ مختلف ادویات اور صفائی کرنے والے پاؤڈر بنانے میں بھی اس کا بہت زیاد ہ استعمال کیا جاتا ہے لہذا

* ایسے گلاس جن میں میل کی تہہ اچھی طرح جم چکی ہو، ان کو صاف کرنے کے لئے سفید سرکہ نہایت موثر حل ہے ۔
*دیواروں اور مختلف چیزوں پر اسٹیکر ز چپکانا بچوں کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے لیکن اسٹکیر چپکانے کے بعد اس جگہ کو صاف کرنا نہایت مشکل لگتا ہے تو ایسی صورت میں سرکہ کا استعمال کریں ، جس سے یقینی طور پر وہ جگہ بالکل صاف ہوجائے گی ۔ *کارپٹ کی صفائی کے لئے سرکہ اور پانی کو برابر مقدار میں ملا کر استعمال کریں ۔
*کھڑکیوں کو صاف وشفاف اور خوبصورت بنانے کے لئے سرکہ اور پانی کو ملاکر ان پر اسپرے کریں اور دومنٹ بعد پانی سے انہیں دھوڈالیں ۔

کھانے والاسوڈا :
*کھانے والے سوڈے سے بچوں کے گندے کھلونے اور کپڑوں کو صاف کرنا نہایت آسان ہے ، بس اس سوڈے کو ذرا سا گرم کرکے پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔

لیموں کا رس :
*لیموں ایک سٹرس پھل جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے ۔
*لیموں کا رس کچن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے لگنے والے داغ اور برتن کے پیندے کو نہایت آسانی سے صاف کر دیتا ہے ۔
* لیموں کے رس سے مائیکروویو کو بھی صاف کیا جا سکتا ہے ۔
*لیموں کے رس کے چند قطرے اس متاثرہ جگہ پر تھوڑی دیر لگانے کے بعد اسے پانی سے دھولیں تو مائیکروویو بالکل صاف ہو جائے گا۔
*اس کے علاوہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ذریعے باتھ روم ، برتن اور کپڑوں پر لگنے والے دھبوں کو باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔

It becomes very troublesome for women to wash clothes and dishes, clean toys, walls, kitchen and bathrooms. Though, there are various tools and products available for cleaning but still sometimes problem is bigger and can't be handled with ordinary products. Then we need some easy and effective tricks to perform household cleaning.

So here are the tips and tricks for cleaning household things in Urdu.

Household Cleaning Tips Tricks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Household Cleaning Tips Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Household Cleaning Tips Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   65519 Views   |   29 Sep 2016

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

very useful tips for cleaning the home. I like it.

  • Qudsiya,

گھریلو صفائی ستھرائی کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے

گھریلو صفائی ستھرائی کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھریلو صفائی ستھرائی کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔