دورانِ حمل خواتین کو اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ان کی اور آنے والے بچے کی بہتر زندگی کی ضمانت ہوتی ہے۔ جو کچھ غذا ماں کھاتی ہے اس کا اثر ماں سے زیادہ بچے کو ہوتا ہے اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ماں کو متوازن غذائیں کھلائی جائیں، پانی اور دودھ کا استعمال کروایا جائے تا کہ بچہ اور ماں دونوں صحت مند رہیں۔ چونکہ وقت بدل رہا ہے، اب لوگ صحت سے زیادہ خوبصورتی کی طرف دھیان دے رہے ہیں اور حاملہ خواتین بھی اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بچے سے متعلق کہتی نظر آتی ہیں، کاش میرا بچہ بہت حسین اور خوبصورت نظر آئے، اس کے چہرے پر کوئی نشان نہ ہو، صحت مند بھی ہو، رنگ بھی گورا ہو اور چہرے میں کشش ہو۔
اس کے علاوہ خواتین دورانِ حمل اس بات سے بھی پریشان نظر آتی ہیں کہ ڈلیوری کے بعد جسم اتنا زیادہ حسین نہیں رہتا، وزن بڑھ جاتا ہے، بال اترنے لگتے ہیں، جسمانی خوبصورتی بحال نہیں ہوتی ہے۔ ایسی خواتین کے لئے بھی آج وومن کارنر میں ایک ایسی جڑی بوٹی بتائی اج رہی ہے جو آسانی سے بازار میں دستیاب بھی ہے اور اس کے فائدے بھی ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
جڑی بوٹی:
اسگندھ ناگوری ایسی زبردست جڑی بوٹی ہے جس کا استعمال خواتین کو ہر طرح خوبصورت بھی بناتا ہے اور طاقت ور بھی، اس جری بوٹی کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے بھی گورے ہوتے ہیں۔ اس جڑی بوٹی میں اکلائیڈز، سٹیریوڈالز، کیلٹونز، سیپانین، اینٹی ٹیومر مرکبات، ایڈاپٹوجینک، ٹانکس فاکسکلز، اینٹی انفلامیٹری، زنک، افزائشِ انزائملز سٹیروائیڈز پائے جاتے ہیں جو نہایت مفید اجزاء ہیں۔
فائدے:
٭ اس جڑی بوٹی کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے گورے اور حسین پیدا ہوتے ہیں۔
٭ بچوں کے بال قدرتی طور پر گولڈن رنگ کے ہو جاتے ہیں، مگر یہ جسمانی اعتبار سے زیادہ فائدے مند ہے۔
٭ خواتین کو ماہواری کے دنوں اس جڑی بوٹی کا استعمال درد اور تکلیف سے بچاتا ہے۔
٭ زچگی کے دوران ہونے والے درد سے بچنے کے لئے اس جڑی بوٹی کا استعمال لازمی رکھیں۔
٭ یہ جڑی بوٹی خواتین کے نظامِ تولید کو طاقت فراہم کرتی ہے اور وہ خواتین جن کے حمل ٹہرنے میں مشکل ہوتی ہے ، ان کے لئے بھی یہ فائدے مند ہے۔
استعمال کیسے کریں؟A
٭ اسگندھ ناگوری کے ایک انچ کے ٹکڑے کو پانی میں بھگو کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں۔
٭ اس کے علاوہ اس بوٹی کا پاؤڈر بنائیں اور اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Khubsoorat Paida Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Khubsoorat Paida Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.