آنکھوں کے گرد حلقوں کو فوری بھگائیں۔۔۔اپنے کچن کی چند چیزوں سے

آنکھوں کے گرد گہرے حلقے کبھی کبھی پیدائشی یا جنیاتی ہوتے ہیں اور کبھی کبھی دیر تک جاگنے، زیادہ پریشان رہنے، پیٹ کی بیماری یا شدید کمزوری کے باعث ہوجاتے ہیں۔۔۔یہ صرف بڑوں کو ہی نہیں بلکہ بچوں کو بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔اس کی وجہ سے چہرہ بے رونق اور عمر زیادہ لگتی ہے۔۔۔لیکن اب اس کا حل آپ کے گھر، کچن اور آپ کی ضرورت کی اشیاء میں ہی چھپا ہے۔۔۔

آلو سے حلقوں کو فوری بھگائیں
آلو میں بلیچنگ کی تمام تر خصوصیات شامل ہیں اور اس کے استعمال سے نا صرف حلقے دور ہوجاتے ہیں بلکہ رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔۔۔ایک آلو کا جوس نکالیں اور اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔۔۔اب کاٹن یا پھر انگلی کی مدد سے اسے آنکھوں کے گرد اچھی طرح لگالیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھول جائیں۔۔۔اب ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔۔۔یہ عمل ہفتے میں تین سے چار بار دہرانا ہے اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔۔۔

کینو کی مدد سے اپنے حلقوں سے جان چھڑائیں
کینو کا موسم ہے اور ہر گھر میں اس وقت یہ پھل تقریبا روز ہی آتا ہے۔۔۔آپ نے صرف آدھا کینو لے کر اس کا رس نکالنا ہے ۔۔جو تقریباً دو چمچے نکلے گا۔۔۔اب اس وٹامن سی بھرے جوس کو اپنی آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگائیں اور نا صرف حلقے دور بلکہ چہرے پر چمک بھی آجائے گی۔۔

خالص دادی جان کا ٹوٹکا
حلقوں کو جڑ سے مٹانے کے لئے خاص دادی جان کا آزمودہ ٹوٹکا ۔۔۔ایک چمچہ لال ٹماٹر کا رس لیں۔۔۔اس میں ایک چٹکی ہلدی ، آدھا چمچہ لیموں کا رس، ایک چمچہ بیسن اور آدھا چمچہ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں۔۔۔یہ پیسٹ روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھو کر خشک کر کے سو جائیں۔۔۔ دس دن میں ہی لوگ پوچھیں گے آپ سے یہ راز۔۔۔

پودینہ حلقوں کا علاج
ایک مٹھی پودینہ لے کر اس کو کوٹ لیں اور ململ کے کپڑے میں بھر کر اسے ڈبل کرکے آنکھیں بند کریں اور چوڑی پٹی آنکوں پر باندھ لیں۔۔۔دس منٹ بعد پٹی ہٹادیں اور فوری نتائج دیکھیں-

بادام کے تیل سے مساج
اگر حلقوں کے ارد گرد انگلوں کو باہر کی طرف لاتے ہوئے بادام کے تیل کا مساج کیا جائے تو بھی آنکھوں کے گرد حلقوں سے نجات مل جاتی ہے-

Dark Circles Around Eyes

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dark Circles Around Eyes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dark Circles Around Eyes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6220 Views   |   10 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 November 2024)

آنکھوں کے گرد حلقوں کو فوری بھگائیں۔۔۔اپنے کچن کی چند چیزوں سے

آنکھوں کے گرد حلقوں کو فوری بھگائیں۔۔۔اپنے کچن کی چند چیزوں سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں کے گرد حلقوں کو فوری بھگائیں۔۔۔اپنے کچن کی چند چیزوں سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔